تازہ تر ین

پولیس کا سکول پر دھاوا ، ملازم گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ درج ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

سرگودھا (محمد کامران ملک سے) پولیس کے شر سے تعلیمی ادارے بھی نہ بچ سکے‘ تھانہ اربن ایریا پولیس کا ایک اور سیاہ کارنامہ‘ دن دیہاڑے سرکاری اوقات کار میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 42شمالی پر دھاوا‘ کلاس فور کےملازم کو گرفتار کر کے لے گئے اور تھانہ لیجاکر شراب کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا‘ سکول سٹاف کا شدید احتجاج‘ ڈی پی اور کو غیر قانونی واقعہ کی بابت درخواست‘ ڈی ایس پی سٹی انکوائری آفیسر مقرر‘ تفتیشی سب انسپکٹر کی منت سماجت‘ معاملہ درگزر کرنے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 42شمالی کے تمام سٹاف نے خبریں ہیلپ لائن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 21دسمبر ہمارے سکول میں تعینات کلاس فور ملازم عاصم شہزاد ڈیوٹی پر موجود تھا کہ کچھ لوگ سول کپڑوں میں سکول میں داخل ہوگئے اور آتے ہی عاصم شہزاد پر تشدد کرنا شروع کر دیا جس کو سکول سٹاف نے چھڑوانے کی کوشش کی تو نامعلوم اشخاص للکارے کہ پیچھے ہٹ جاﺅ ہم پولیس والے ہیں اگر ہمارے ساتھ جھگڑے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے نہ ہونگے جس پر وہاں پر موجود سٹاف جن میں ناصر محمود‘ چوکیدار محمد اکرم‘ محمد علی‘ اور ٹیچر شبیر علی خوفزدہ ہوگئے اور پیچھے ہٹ گئے نامعلوم افراد عاصم کو ہتھکڑی لگا کر تھانہ لے گئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔ بعدازاں جب شام کے وقت تمام اساتذہ تھانہ اربن ایریا گئے تو پتہ چلا کہ عاصم شہزاد کیخلاف من گھڑت وقوعہ بناکر شراب کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ جس پر ہم نے ڈی پی او کو درخواست دی اور ادارے کے تقدس کی پامالی‘ ماحول خراب کرنے اور بے گناہ مقدمہ درج کرنے کا لکھا جس پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا جبکہ دوران انکوائری تفتیشی سب انسپکٹر احمد خان منت سماجت پر اتر آیا اور معاملہ کو رفع دفع کرنے کیلئے کہنے لگا۔ ہماری خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ مذکورہ معاملہ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور اس غنڈہ گردی کو روکا جائے جو کہ سکولوں تک پہنچ گئی ہے جبکہ واقعہ کی بابت طلباءمیں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جب تفتیشی کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے ٹال مٹول شروع کر دی اور کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں میری تصویر نہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain