لاہور(سپورٹس رپورٹر) چوتھے حسن طارق رحیم ماسٹرز ٹینس کپ کے چوتھے روز اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،خواتین میں اشناءسہیل اور سارہ محبوب نے اپنے میچ جیت لئے ،لاہور جم خانہ ٹینس کورٹ پر چوتھے روز کے مقابلوں میںٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر عقیل خان کی جوڑی نے مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی کی جوڑی کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، انڈر 18 محمد شعیب نے احمد کامل کو چھ صفر اور چھ تین سے ،محمد نعمان آفتاب نے شہریار احمد کو چھ دو اور چھ صفر سے اور عبداللہ عدنان نے تیمور سلیم کو چھ چار اور چھ تین سے شکست دی ،،،مینز سنگلز میں عقیل خان نے محمد عابد علی اکبر کو چھ ایک اور چھ ایک سے ، احمد چوہدری نے ہیرا عاشق کو چھ چار اور سات پانچ سے ، مزمل مرتضی کو شمائیل چوہدری کے خلاف واک اوور مل گیا ،جبکہ محمد عابد نے محمد شعیب کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی ۔لیڈیز سنگلز مقابلوں میں میں سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو چھ ایک اور چھ ایک سے ، عشنا سہیل سہیل نے نور ملک کو چھ دو اور چھ صفر سے جبکہ سارہ محبوب خان نے شنزا ناز دراب کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر اپنے اپنے میچ جیت لئے ، پانچویں مینز ڈبلز کے سیمی فائنل اور لیڈیز سنگلز کے آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے۔
