تازہ تر ین

پلئیرز سے جھڑپ کا معاملہ ،بورڈ ہیڈ کوچ کے دفاع میں سامنے آگیا

سنچورین (آئی این پی) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے سینئر بلے بازوں کیساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا،ی آرتھر نے سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کو ناکامی کا ذمے دار قرار دے کر کھری کھری سنا دیں ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کے ساتھ مبینہ طور پر غیر اخلاقی رویہ اختیار کیے جانے کی رپورٹس کی تردید کردی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق مینیجر طلعت علی کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم مینجمنٹ، سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ خراب رویے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔پی سی بی کے مطابق مکی آرتھر کے کھلاڑیوں کے ساتھ رویے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ٹیم انتظامیہ، کپتان اور تمام کھلاڑی بہترین نتائج دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر مکمل طور پر متحد ہیں۔مزید کہا گیا کہ ٹیم مینیجر اور پوری انتظامیہ کو امید ہے کہ میڈیا اس معاملے پر افواہوں سے گریز کرے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ کی خراب کارکردگی کے بعد مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب پی سی بی چیئرمین احسان مانی بھی جنوبی افریقا میں ہیں، لڑائی میں معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرجذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا۔مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کر دیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کے کپتان بننے کے بعد ان کی سرفراز احمد کے ساتھ پہلی براہ راست جھڑپ ہے۔ذمے دار ذرائع کے مطابق دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جب ٹیم ڈریسنگ روم میں آئی تو مکی آرتھر نے سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کو ناکامی کا ذمے دار قرار دے کر کھری کھری سنا دیں، اس دوران کھلاڑیوں کی جانب سے بھی جوابی ردعمل دیکھنے میں آیا۔ذرائع کا کہنا کہ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جان بوجھ کر غلط شاٹس کھیل کر آوٹ ہوئے ہیں، کھلاڑیوں نے اپنی غلطی مان لی لیکن مکی آرتھر اخلاقی حدود عبور کر کے گالی گلوچ پر اتر آئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے بعد مکی آرتھر کی انضمام الحق کے بعد کپتان سرفراز احمد اور سینئر بیٹسمینوں کے ساتھ پہلی براہ راست جھڑپ ہے۔میچ کے دوسرے دن سرفراز احمد اور اظہر علی صفر اور اسد شفیق چھ رنز بناکر آٹ ہوئے۔مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کے ساتھ لڑائی کی کہانیاں پرانی ہیں، اس سے قبل وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی جھگڑا کر کے کوچنگ سے محروم ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain