تازہ تر ین

نواز شریف کا کیرئیر ختم نہیں ہوا ، بلاول ، زرداری سے اختلاف کرتے ہیں ، زرداری اور فریال تالپور کے خلاف کوئی ثبوت نہیں‘ عمران سے 50سال سے میرا تعلق ہے : اعتزاز احسن کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی میرے نام پر متفق ہوتی تو صدارتی الیکشن جیت سکتے تھے۔ بہت سارے ممبران مجھے کہتے تھے کہ ون آن ون فائٹ ہوئی تو آپکو ووٹ دینگے۔ آصف زرداری نے ہر چال چلی‘ مجھے ان سے کوئی شکوہ نہیں۔ انہوں نے کوئی غیرآئینی چال نہیں چلی۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو میرے نام پر منانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی اگر مل کر کوئی کام کرتے ہیں تو قربانی زیادہ پی پی کو دینی پڑے گی۔ نون لیگ کو کوئی خاص نقصان نہیں ہو گا۔ آج کہا جا رہا ہے کہ پی پی اور نون لیگ کو ملکر حکومت مخالف یکجا صحاف بنانا چاہئے اگر ایسا ہوا تو اسکا نقصان بھی پی پی کو ہو گا وہ پنجاب میں مزید کمزور ہو گی جبکہ نون لیگ کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طور پر رضا ربانی کا بڑا سپورٹر تھا‘ جب چیئرمین سینٹ کا الیکشن ہوا تو مسلم لیگ کے علاوہ سے چھوٹی جماعتوں کے قریب تھے‘ اسوقت بلوچستان حکومت کی تشکیل نو اور سینٹ میں چیئرمین شپ کی نامزدگی ساتھ ساتھ چل رہے تھے‘ جس پر الزام لگاتے ہیں کہ آصف زرداری نے خزانوں نے دروازے کھول دئیے تھے۔ رضا ربانی کو پارٹی نے چیئرمین نہیں بنایا لیکن میں مانتا ہوں کہ انہوں نے اپنے دور میں سینٹ کو متحرک کیا۔ رضا ربانی جیسے بندے کو نظرانداز کرنا غلطی ہے۔ آصف زرداری اور پارٹی کی غلطی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب اسمبلی کے 371کے ایوان میں پی پی صرف 6نشستیں حاصل کر سکی اس سے افسوس ہوتا ہے۔ یہ ذمہ داری آصف زرداری پر بھی آتی ہے۔ ہمارے 2سابق وزرائے اعظم پر بھی ذمہ داری آتی ہے۔ دونوں وزرائے اعظم پنجاب سے تھے پھر بھی صوبے میں پی پی کو شکست پر شکست ہوئی۔ بلاول کا پارٹی پر اثر اور مﺅثر ہونا بتدریج بڑھ رہا ہے‘ ایک وقت تھا جب انکا زرداری صاحب سے کسی بات پر اختلاف نہیں ہوتا تھا لیکن آج کئی بڑے ایشوز پر بلاول کا زرداری سے اختلاف ہوتا ہے‘ ہمارے سامنے کئی میٹنگز میں ہوا۔ چیئرمین بلاول کو اختلاف کرنے کے بعد اپنا مﺅقف منواتے ہوئے دیکھا ہے۔ نیب میں گرفتاری کا اختیار صرف چیئرمین نیب کے پاس ہوتا ہے‘ نوازشریف کا ایک سال ٹرائل چلا‘ گرفتار ہوئے نہ ای سی ایل میں نام ڈالا گیا اور نہ ہی میڈیا سے بات کرنے سے روکا کیونکہ یہ چیئرمین نیب کی صوابدیدی تھی۔ اب اس صوابدید کے تحت شہبازشریف‘ سعد رفیق اور سلمان رفیق گرفتار ہوئے۔ میری اطلاع کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ میڈیا میں زیب داستان کیلئے بات بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو 62ون ایف کے تحت نااہل کیا یہ ٹھیک ہے لیکن وہ کوئی سزا نہیں سنا سکتی‘ اس پر احتساب عدالت سزا سنا سکتی ہے۔ نوازشریف نے پانامہ ایشو پر مختلف بار اقبال کیا تھا‘ قومی اسمبلی‘ پریس کانفرنس‘ قوم سے بطور وزیراعظم خطاب کیا یہ انکی غلطی تھی۔ نوازشریف نے اعتراف کیا اس لئے انکے کیس میں کوئی جھول نہیں۔ نوازشریف کا سیاسی کیرئر ختم نہیں ہوا‘ سیاستدان کا سیاسی کیرئر قبر میں جاکر بھی ختم نہیں ہوتا اگر وہ سیاست ٹھیک کر رہا ہو‘ جسکی مثال شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بے نظیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف پر بہت سارے الزامات ہیں انکے لئے مشکل وقت رہے گا‘ انکو صفائی کا پورا موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک پرانا پاکستان ہی ہے صرف ایک کام نیا ہوا ہے جس کو گیم چینجر سمجھتا ہوں وہ سکھوں کیلئے کرتارپور بارڈر کو کھولنا ہے۔ امکان ہے کہ انڈیا اور اسکی ایجنسیاں اسکو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گی‘ کوئی حملہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا یوٹرن عمران خان کی چھیڑ بن گئی ہے۔ اگر احساس ہو جائے کہ آپ غلط سمت جا رہے ہیں تو واپس آنے میں کوئی حرج نہیں۔ عمران خان کو جن ایشوز کو آگے بڑھ کر کھیلنا چاہئے وہ اس میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بارے میں میرا مﺅقف رہا ہے کہ وہ اپنی ٹرم میں خود کلہاڑی مارتے ہیں۔ عمران خان کے بارے میں بھی میرا یہی مﺅقف ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور میرے تعلقات نصف صدی کے ہیں۔ انہوں نے مجھے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ شیخ رشید 5بڑی عیدوں سے پہلے یہ کہتے رہے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گی‘ میں انکی جنتری پر کوئی اتنا یقین نہیں رکھتا۔ 69ءمیں میں نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا تھا۔ اسوقت بنگالی ٹاپ کیا کرتے تھے‘ متحدہ پاکستان تھا۔ پھر ہم 2ویسٹ پاکستانیں نے ٹاپ کیا ایک اعجاز رحیم اور اس سے اگلے سال میں نے ٹاپ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain