سازشی لوگ محنت کریں تو مجھ سے زیادہ کامیاب ثابت ہونگے

لاہور(شوبزڈےسک)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میری کامیابیاں بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہیں ، آئے روز میرے بارے میں کوئی نہ کوئی افسانہ کھڑا کر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے موجودہ مقام ایک دو ماہ میں نہیں بلکہ کئی سالوں کی محنت سے حاصل کیا ہے ۔شوبز میں آنے والی ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد شہرت حاصل کر لے لیکن یہ صرف چور راستوں سے ممکن ہے۔اور یہ شہرت بھی صرف عارضی ہوتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے سے درخواست کرتی ہوں کہ جو میرے خلاف محاذ بنا کر سازشوں میں مصروف ہیں وہ مجھ سے نظریں ہٹا کر صرف اپنے لیے محنت کریں تو یقینا ایک دن مجھ سے زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے ۔ میں اپنے خلاف سازشیں کرنے والوں کے لئے صرف دعا ہی کر سکتی ہوں کہ خدا انہیں نیکی کی ہدایت دے ۔

 

فلم سنجو کے لئے رنبیر کپور سے بہتر انتخاب نہیں ہو سکتا تھا، کرینہ کپور

ممبئی(شوبزڈےسک )بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کے لئے اداکار رنبیر کپور سے بہتر انتخاب کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلم سنجو کے ٹیزر اور اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کے لئے اداکار رنبیر کپور سے بہتر انتخاب کوئی نہیں ہو سکتا تھا اور ان کے کزن رنبیر کپور نے فلم میں عمدہ اور باکمال انداز میں لیجنڈری اداکار سنجے دت کی تصویر کھینچی ہے جس پر مجھے ان کی بہن ہونے پر فخر ہے۔ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم سنجو کی کاسٹ میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، وکی کوشال اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں سال 29جون کو ریلیزکی جائے گی۔

 

ثانیہ اور بھارتی صحافی کی ٹوئٹر پر نوک جھونک وائرل

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں مداحوں کو نہایت منفرد انداز میں اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنا نے پر ایک بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کو مبارک باد دی جس پر دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک نظر آئی۔بھارتی صحافی نے ثانیہ کو مخاطب کرکے لکھاکہ سیٹل ہونے پر مبارکباد، ساتھ ہی انہوں نے ٹینس اسٹار کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔جواب میں ثانیہ مرزا نے بھارتی صحافی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تصحیح کرتے ہوئے لکھاکہ سیٹل تو میں کب کی ہوگئی تھی ،ہاں ماں اب بن رہی ہوں۔واضح رہے کہ 2016 میں بھارتی صحافی راج دیپ سر دیسائی کو ثانیہ مرزا سے انٹرویو میں صنفی امتیاز پر مبنی سوال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے انتخابات ملتوی ہوگئے

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن وزارت کھیل کی تنقید کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، ابتدائی شیڈول کے تحت انتخابات کیلئے 19 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اب انتخابات جون کے آخر میں یا جولائی میں ہوں گے۔ سری لنکن وزارت کھیل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے انتخابات کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی ہے، کھیلوں کے قوانین کے تحت غیرمعمولی جنرل اجلاس میں سری لنکن کرکٹ اراکین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے جبکہ سری لنکا بورڈ نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی اسلئے ہم نے سری لنکا کرکٹ کو کاغذات نامزدگی روکنے کی ہدایت کی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے آئین کے تحت وہ بہت جلد غیرمعمولی جنرل اجلاس طلب کریں گے۔

آصف ٹیسٹ سکواڈمیں انٹری نہ ملنے پربورڈسے خفا

لاہور(آئی این پی ) قومی ٹیم کے فاسٹ با ﺅ لر محمد آصف پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف پھٹ پڑے۔ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے،کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ بھیج دی گئی ہے اور اب اس سے جیت کی توقع رکھی جارہی ہے۔35سالہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ میں قائد اعظم ٹرافی کے سات میچز میں 45 وکٹیں لینے والا کھلاڑی ہوں ،مجھے مسلسل نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ محمد آصف اب تک 99فرسٹ کلاس میچز میں 23.34کی اوسط سے 423شکار کرچکے ہیں ۔ پی سی بی نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔محمد آصف نے لاہور نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ٹی ٹونٹی کی ٹیم ٹیسٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ بھیج دی گئی ہے اور توقع جیتنے کی جارہی ہے۔میں سات میچز میں 45 وکٹیں لینے والا کھلاڑی ہوں ،مجھے مسلسل نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

آج پاور شو ، کون کون سی جماعت ان ایکشن ، دیکھئے خبر

لاہور ( ویب ڈیسک ) انتخابات کا وقت قریب ہوتے ہی سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے ایسے میں ملک کی بڑی جماعتوں نے آج سیاسی پنڈال سجا لیے ہیں۔پیپلز پارٹی سمیت تحریک انصاف، متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی ملک کے مخلتف شہروں میں آج جلسے کر رہی ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے کی جاری ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹنکی گروانڈ میں اپنا پاور شو کر رہی ہے۔ شہر بھر پیپلز پارٹی کے بینرز اویزاں ہیں جیالے بھی جلسے میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے تیس ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جلسے سے شام 6 بجے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔ پیپلز پارٹی رہنماوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے 6 اضلاع سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔جلسے گاہ میں جانے کا وقت شام 4 بجے مقرر کیا گیا ہے اور داخلے کے لیے تین دروازہ بنائے گئے ہیں۔دوسری جانب جلسے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم سیکوریٹی اہلکاروں سمیت ہزار سے زائد پیپلز پارٹی کے رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔علاوہ ازیں پنڈال کے اندر ایس ایس یو کے اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ ضلع وسطی کے 1400 پولیس اہلکار و افسران بھی سیکیورٹی خدمات انجام دیں گے۔افسران میں ایک ایس ایس پی، 4 ایس پیز اور 9 ڈی ایس پیز شامل ہیں، 100 لیڈی سرچرز بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔جلسے میں شرکت کے لیے ایف سی گروانڈ سمیت 6 مختلف جگہوں کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں سو پولیس موبائلیں علاقے کے گشت پر مامور ہوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ جلسے سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی جلسہ ہوگا جیسے پہلے پاکستان کی تاریخ کا جلسہ مینار پاکستان پر ہوا تھا۔حالانکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ رات جلسہ گاہ پہنچے اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ عمران خان مرکزی اسٹیج پر آئے تو آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور شرکاءکا جوش و خروش خوب بڑھایا گیاجلسہ گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پی ٹی آئی کی چاند رات کو خوب انجوائے کیا۔

انگلش کپتان جو روٹ نے رواں سیزن کویادگاربنانے کی ٹھان لی

لندن (بی این پی ) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے رواں سیزن کے دوران بڑے اسکورز پر نگاہیں مرکوز کر دی ہیں جو پاکستان کیخلاف سیریز سے بطور بیٹسمین اگلے لیول پر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جو روٹ سردیوں میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ناکامیوں کو حقیقی معنوں میں بڑے اسکورز سے دھندلانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ انہیں اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے کے حوالے سے بہتری درکار ہے۔لیڈنگ فرام دی فرنٹ کی مثال بننے کیلئے کاو¿نٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں میں بھرپور مشق کا سہارا لینے والے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بڑے اسکورز کی بدولت ہی ساتھی کھلاڑیوں کیلئے مثال بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فتوحات کا حصہ بننے کیلئے 70 یا 80 رنز ناکافی ہوتے ہیں لہٰذا ان کی کوشش ہوگی کہ بڑی اننگز کھیلی جائیں۔جو روٹ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی سطح پر دیکھا جائے تو اسٹیون اسمتھ،کین ولیمسن اور ویرات کوہلی اپنی ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے خود کو بلند معیار پر لے جاتے ہیں اور انگلش کپتان کی حیثیت سے انہیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے اور ان پلیئرز کی مثال سامنے رکھنا انہیں کافی حد تک متحرک کردے گا۔ واضح رہے کہ 27 سالہ جو روٹ نے گزشتہ اگست میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی آخری سنچری کے بعد 9 مرتبہ نصف سنچری کا مرحلہ پار کیا جس میں سے سات مرتبہ یہ کارنامہ سردیوں میں انجام دیا گیا اور ایک مرتبہ سڈنی میں وہ ناٹ ا?و¿ٹ بھی رہے لیکن انہیں اس دوران سنچری تک رسائی کا موقع نہیں مل سکا۔ جو روٹ کو یقین ہے کہ اگر وہ اسی انداز سے اپنی اننگز کو مزید آگے بڑھائیں تو ٹیم کیلئے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

قومی بلے بازوںکی تیاریوں کا پول کھل گیا

کینٹبری(سپورٹس ڈ یسک ) کینٹ کیخلاف 4 روزہ ٹورمیچ کے پہلے روز قومی بلے بازو ں کاناقص کھیل،پوری ٹیم محض 168 رنزبناکرپویلین لوٹ گئی ۔ امام الحق کے علاوہ کوئی بھی بلے بازوکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہرسکا۔سمیع اسلم 13 ، اظہر علی 15 ، اسدشفیق 17 ، بابراعظم11،کپتان سرفراز احمد 4 رنز پر چلتے بنے۔امام الحق 61 رنز بنا سکے۔ویل گڈمین نے 5 کھلاڑیوں کو چلتا کیا ۔ کینٹبری گراﺅنڈمیں کھیلے جانیوالے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا مگر قومی بلے بازوں نے انتہائی ناقص کھیل کامظاہرہ کیا اورکوئی بھی بلے بازخاطرخواہ سکورمیں اضافہ نہ کرسکا۔سمیع اسلم اوراظہرعلی نے قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا ۔ 28 رنزپرپاکستان کو پہلانقصان اٹھانا پڑاجب اظہرعلی15رنز بناکرگڈمین کانشانہ بنے ۔ 28کے سکورپر ہی ٹیم کی دوسری وکٹ بھی گری اورسمیع اسلم 13رنزبناکرپویلین لوٹ گئے ۔ حارث سہیل اورامام الحق نے سکور53رنزتک پہنچایا تو حارث بھی ساتھ چھوڑگئے وہ صرف 5 رنز بنا سکے ۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں امام الحق اوراسدشفیق کے درمیان 48رنزکی شراکت قائم ہوئی ۔ اسد شفیق 17 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بابراعظم بھی صرف 11 رنز بنا سکے ۔ کپتان سرفراز4رنزپرچلتے بنے ۔ شاداب 7 اور محمد عامر 4 رنزکرسکے۔حسن علی نے 11 گیندوں پر 24 رنز کیے۔راحت علی صفرپرناٹ آﺅٹ رہے۔ویل گڈمین نے 47رنزدیکر5کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔ہیری پوڈ مور اورکیلم ہیگٹ نے2،2کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔

افغانستان کےخلاف کوہلی کو کھلانے کیلئے بھارت پر دبا ﺅبڑھنے لگا

ممبئی(سی پی پی) بھارتی کرکٹ بورڈ پر ویرات کوہلی کو 14 جون کو بنگلور میں افغانستان کیخلاف شیڈول ٹیسٹ میں کھلانے کیلئے دبا بڑھنے لگا۔بی سی سی آئی حکام کوہلی کوافغان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ لین بنانے کے خواہاں ہیں لیکن سپریم کورٹ کی مقررہ کردہ کمیٹی چاہتی ہے کہ ویرات کوہلی ورئہ انگلینڈ کے پیش نظرکنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کےلئے افغان ٹیم کےخلاف میچ کے دوران کاﺅ نٹی میچوں میں حصہ لیں۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے بی سی سی آئی آفیشلز پر دبا ﺅآرہا ہے کہ افغان ٹیم کوہلی کی عدم شرکت کو اپنی بے عزتی خیال کرسکتی ہے، لہذا اس تاریخی میچ میں ان کی شرکت ضروری ہونی چاہیے، انھیں نہ کھلانا براڈ کاسٹر کے ساتھ بھی غیرمنصفانہ بات ہوگی۔

 

قومی فاسٹ باﺅلررومان رئیس سینٹ لوسیا کا حصہ بن گئے

کراچی (بی این پی ) کیریبین پریمیئر لیگ کیلئے سینٹ لوسیا اسٹارزنے پاکستانی فاسٹ بالر رومان رئیس کی خدمات حاصل کرلیں۔ انہیں ٹورنامنٹ کے دوران ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر ڈیرن سیمی، کائیرون پولارڈ ، لینڈل سمنز سمیت دیگر اسٹار کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔