Yearly Archives: 2018

بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے بعد گلوکاروں پربھی پابندی لگانے کا مطالبہ
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے گلوکاربابل سپریو بھی بھارتی انتہا پسندوں کی زبان بولنے لگے اورانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی فلم کے لیے راحت فتح علی خان کی ا?وازمیں ریکارڈ کیے گئے گانے کوفلم سے ہٹا دیا ائے۔بالی ووڈ کے گلوکاراورکچھ عرصے قبل ہی سیاست میں قدم رکھنے والے بابل سپریو نے مطالبہ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹونیویارک‘ میں پاکستان کے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے کو فوری طور پر کاٹ کر کسی دوسرے بھارتی گلوکار کی ا?وازمیں ریکارڈ کیا جانا چاہیئے۔گلوکارنے کہا کہ بھارت میں اریجیت سنگھ جیسے بہترین گلوکار موجود ہیں جو اس گانے کو بہترین انداز میں گا سکتے تھے، میری فلم بنانے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اس گانے کو کسی اور کی ا?واز میں ریکارڈ کرائیں۔ بابل سپریو نے پاکستانی گلوکاروں کے خلاف مزید زہراگلتے ہوئے کہا کہ فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کا گانا ’دل دیاں گلاں‘ جو عاطف اسلم کی ا?وازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے اس گانے کو ا±ن سے اچھا تواریجیت سنگھ گا سکتے تھے۔بابل نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دونوں گلوکار اپنی جگہ قابل ہیں، ان کی آوازیں بہترین ہیں مگر ہمیں ان کے پاکستانی ہونے سے مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے ان پرپابندی لگنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ بھارت کا بڑا پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر میں بھارت کی پہچان ہے تو یہاں پاکستانی آرٹسٹ کو بالکل موقع نہیں دیا جانا چاہیئے۔

پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے پر مجھے نکالا گیا، نواز شریف
شیخوپورہ (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دن رات کام کرنے پر مجھے نکالا گیا۔ شیخوپورہ کے کمپنی گراو¿نڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لے کر ا?ئے۔جلسے کا پنڈال دو گراو¿نڈز میں بنایا گیا ہے جب کہ شہر کی سڑکوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔مریم نواز نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا نظام عدل ہر اس شخص کا مقروض ہے جس نے ووٹ ڈالا، نواز شریف کے ساتھ ہونے والے مظالم کے قرض کون چکائے گا۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا پاکستان کا اسی طرح تماشا بنتا رہے گا، کیا اس ناانصافی کے خلاف آپ کچھ کریں گے، نواز شریف کو گالی دینے والے منصفوں نے ہی ان کا فیصلہ سنانا ہوگا، نواز شریف کو عوام کی محبت اور عشق کی سزا ملتی ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ مائنس نواز شریف کے فارمولے پر کام کرنے والوں کو ناکامی ہوئی، نواز شریف کو بدلے میں عوام کی محبت اور عشق ملا اور وہ وقت آرہا ہے جب آئینی اور قانونی جے آئی ٹی بنے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی تاج پوشی کے لیے انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے پانچ تولہ سونے کا خصوصی تاج بھی بنوایا گیا ہے۔ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 1800 اہلکار تعینات ہیں جن میں 1500 اہلکار جلسہ گاہ اور اطراف جب کہ 300 اہلکار مختلف راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔

نیب نے خادم پنجاب روڈ پروگرام اور میٹروبس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں
ملتان(ویب ڈیسک)نیب نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اورمیٹروبس کرپشن کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ملتان نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ نیب ملتان نے ہی میٹروبس کرپشن کیس میں 17 افسران کوبھی کل طلب کرلیا ہے، جس کے لیے باقائدہ سمن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے میٹرو کرپشن کیس میں طلب افسران میں میٹروانتظامیہ کے افسران، کنٹریکٹرزاورضلعی انتظامیہ کے افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب نیب ملتان نے نیشنل بینک میں غیرقانونی بھرتیوں پرسابق صدور اورنائب صدور کو بھی سمن جاری کردیئے۔

سندھ اور پنجاب جنگلات پر ٹمبرمافیا کے قبضہ بارے عمران خان کا اہم ٹویٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے جس پر تنقید صرف اس لیے ہورہی ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ پی ٹی ا?ئی نے شروع کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے، یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ منصوبے پر محض اس لئے حملے کررہے ہیں کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔عمران خان نے کہا کہ منصوبے پرمحض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا یہ کہاں کی عقلمندی ہے، ٹمبرمافیا نے سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر قبضہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے، جب کہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پرحملوں کے بجائے پنجاب اورسندھ کے جنگلات کی فکرکرنی چاہیئے۔

فاروق ستار کا اہم اقدام ،ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں باغی ارکان کو باہر نکال دیا
کراچی (ویب ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کے انٹراپارٹی الیکشن ا?ج ہورہے ہیں۔ الیکشن کے لیے پولنگ کراچی اور حیدرآباد میں ہوگی۔ الیکشن میں کنوینئر، ڈپٹی کنوینئرز، رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر عہدوں کے لئے افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے کارکنان پولنگ کے ذریعے رابطہ کمیٹی کے 35 اراکین اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے 40 سے زائد ممبران کا انتخاب کریں گے۔ رابطہ کمیٹی اراکین میں جس رکن نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے وہ کنونیر شپ یعنی پارٹی کی سربراہی سنبھالے گا۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان رات کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا اور نتیجہ الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان میں جمع کرایا جائے گا۔ڈاکٹرفاروق ستارنے انٹراپارٹی الیکشن میں باغی ارکان کو انتخاب سے باہر کردیا۔ انٹراپارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے لیے 35 امیدوار حصہ لیں گے، جن میں خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، مزمل قریشی، علی رضا عابدی ، شاہد پاشا، ساجد احمد، صلاح الدین شیخ کے نام بالترتیب موجود ہیں۔بیلٹ پیپرزمیں رہنما عامرخان اور خالد مقبول صدیقی کا نام موجود نہیں جب کہ کنور نوید جمیل، نسرین جلیل اور وسیم اخترسمیت تمام ارکان مائنس کردیے گئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار تمام تر مخالفت کے باوجود کامران ٹیسوری کو بھول نہ سکے، بیلٹ پیپر میں پہلا نام فاروق ستار اور دوسرا نام کامران ٹیسوری کا درج ہے۔دوسری جانب سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب میں بھی مخالفین باہر کردیے گئے، سی ای سی کے لیے احسن غوری اور نازیہ علی سمیت 38 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

پاکستان نے جانیں قربان کر کے امن کو بحال کیا ،خواجہ آصف
فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی حرمت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اسے قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں ، ذاتی مفادات کیلئے کبھی ووٹ کی طاقت کو استعمال نہ کریں۔ نہوں نے کہا کہ سیاست گالی اور تصادم کا نام نہیں بلکہ محبت اور خدمت کا نام ہے، وزیر اعظم گالیوں سے نہیں بلکہ عوامی خدمت کرنے سے بنتے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جانیں دے کر امن کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا، آج بھی افغان سرزمین سے دہشتگرد ہماری سرحدوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سیاسی زندگی ۔۔۔ گلاءلئی نے زخمی شیرنی کا روپ دھار لیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے خود کو سیاسی میدان میں (ان) رکھنے کیلئے تمام جماعتوں کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کی حکمت عملی اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے خود کو الگ کرنے اور (ن) لیگ میں انٹری نہ ہونے کے بعد عائشہ گلالئی نے غصے میں آ کر (ن) لیگ پر سیاسی طور پر خطرناک حملہ کردیا اور اس کے بعد وہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف) کے ساتھ ساتھ اے این پی اور پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنائیں گی اور سیاست کے میدان میں لوگوں کی توجہ حاصل کریں گی۔ دوسری طرف ن لیگ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عائشہ گلالئی نے ن لیگ میں شامل ہونے کی کوشش کیں اور اس کے لیے ن لیگ کے امیر مقام سمیت دیگر لوگوں نے بھی دوڑ دھوپ کی مگر نواز شریف نے اس کی مخالفت کر دی جس کے بعد عائشہ گلالئی (ن) لیگ سے سخت ناراض ہوگئیں۔ اسی وجہ سے ان کی جانب سے جمعہ کے روز ن لیگ پر شدید تنقید کی گئی۔

چیف جسٹس نے ڈبے والے دودھ کی فروخت پر پابندی کے بارے اہم فیصلہ سنا دیا
کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہا تعلیم ، قیادت اور مضبوط عدلیہ کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ،یہ سب ہو ں تو کرپشن ختم ہوجائے ، مقامی این جی او کے وکیل نے آگاہ کیا کہ آئین کی دفعہ25اے کے تحت مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ڈبوں میں پیک دودھ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ڈے فریش اور نور پور دودھ کی فروخت سے پابندی اٹھالی ، چیف جسٹس نے دودھ سے پابندی اٹھانے کیلئے سفارش کر انے پر کمپنی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ا?پ کی جرات کیسے ہوئی؟ آپ آرمی والوں سے سفارش کرائیں ، آپ کا ادارہ آرمی والوں کا ہے تو ہم کیا کریں وکیل نے کہا ہوگا ،اتنے پیسے دو، کام ہو جائے گا ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے ، یہ فوج کا ادارہ ہو یا کسی اور کا،ہمیں فرق نہیں پڑتا ، عدالت نے ڈے فریش کمپنی کو حکم دیا کہ3 یوم میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اشتہار جاری کیاجائے کہ 4 جنوری سے پہلے کی پراڈکٹ نہ خریدی جائے ،چیف جسٹس نے نور پور کمپنی کے افسر سے کہا آپ بھی اپنے بچوں کو نور پور دودھ پلائیں گے ،آئندہ سماعت پر آپ سے معلوم کروں گا۔نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں اور بھاری فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کے۔دوران سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ معاملات کو بہتر بنانے کے لئے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے ،عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس معاون مقرر کرتے ہوئے 3یوم میں رپورٹ طلب کرلی۔

محبت کی گولیاں تقسیم ،وجہ بھی سامنے آ گئی
بنکاک (خصوصی رپورٹ) تھائی لینڈ میں افزائش آبادی کیلئے شہریوں میںمحبت کی گولیاں تقسیم کی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی حکومت افزائش آبادی کیلئے شہریوں میں ٹیکسوں میں چھوٹ اور نقد اِنعامات جیسے طریقے تھائی لینڈ کی حکومت کی طرف سے آبادی کے فروغ کے لیے پرکشش حربوں کے طورپر استعمال ہوتے رہے ہیں۔ مگر حال ہی میں تھائی حکومت نے افزائش آبادی کے لیے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر وٹامن گولیاں بھی شہریوں میں تقسیم کرائی گئیں۔ایشیائی ممالک میں تھائی لینڈ معمر افراد کا ملک بنتا جا رہا ہے۔ جہاں بچوں کی شرح پیدائش بہت کم رہ گئی ہے۔ 1960ءاوسطاً ایک تھائی عورت چھ بچوں کو جنم دیتی تھی اور اب یہ شرح اوسطا 1.5 پر آ گئی ہے۔ بنکاک کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں میں فولک ایسڈ اور آئرن گولیاں تقسیم کی گئیں۔ یہ گولیاں محبت کے عالمی دن کے موقع پر خوبصوت تحائف کی شکل میں پیش کی گئی۔ ان گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تھائی خواتین کو زیادہ بچے جنم دینے کی طرف راغب کرنا کرنا ہے۔ ماضی میں تھائی لینڈ میں جنسی امور پر بحث کو ممنوع سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ موضوع کافی حد تک تبدیل ہو چکا ہے اور لوگ کھلے عام سیکس پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔جہاں ایک طرف تھائی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے کی پالیسی کو فروغ دے رہی ہے وہیں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ افزائش آبادی کے لیے اختیار کردہ مختلف طریقوں کے طبی فوائد ونقصانات کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا بھی ضروری ہے ورنہ زیادہ بچوں کا شوق صحت کے مسائل بھی پیدا کر سکتا ہے۔
محبت کی گولیاں