بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی لیئے ،نئے سمندری پورٹ ،جہازوںکا مفت تیل ،پر کشش سہولتیں ،اومان کی حکومت سے معاہدہ

پاکستانی بندرگاہ گوادر اور سی پیک کے راستے میں رکاوٹیں حائل کرنے کے لئے بھارت کا ایک اور منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت سی پیک روٹ، گوادر کے ذریعے ہونے والی تمام تجارت، اس سے نکلنے والے تمام تجارتی جہازوں، پاکستانی اور چینی بحریہ پر چیک رکھنے اور گوادر پورٹ کی اہمیت ختم کرنے کے لئے بحیرہ عرب میں دو نئے سمندری پورٹ بنائے جائیں جن پر بھارت کا کنٹرول اور اثر ورسوخ ہوگا۔روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارتی وزیراعظم مودی اور اومان کے سلطان قابوص کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اومان کی سمندری بندرگاہ دکم پر بھارتی بحریہ کے جہازوں کو فری آف کاسٹ تیل بدلوانے اور لنگر انداز ہونے کی اجازت ہوگی جس سے بحیرہ عرب کے اس علاقے میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارت اس ایم او یو کے دستخط ہونے کے بعد اس کو ایک معاہدے میں بدلنے کی کوشش تیز کردے گا جس کے تحت بھارت اومان کی اس بندرگاہ دکم کو نہ صرف ترقی دے گا بلکہ مستقبل میں اومان سے اس کا کنٹرو لینے کیلئے بات چیت بھی کرے گا اور اس معاہدے کی روشنی میں پہلے مرحلے پر بھارتی بحریہ اس پورٹ کو استعمال کرے گی اور دوسرے مرحلے میں اس پورٹ کا کنٹرول حاصل کرے گی۔بھارت کے بحری ماہرین نے اس سلسلے میں اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا جب چند ماہ قبل پاکستانی چینی مشترکہ بحری مشقیں گوادر کے ساحلوں کے قریب ہوئی تھیں۔ اسی سلسلے میں رواں ہفتے 12 فروری بروز پیر اومانی بندرگاہ دکم کا معاہدہ اور اس سے قبل ایران میں چابہار پورٹ کو روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارتی وزیراعظم مودی اور اومان کے سلطان قابوص کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اومان کی سمندری بندرگاہ دکم پر بھارتی بحریہ کے جہازوں کو فری آف کاسٹ تیل بدلوانے اور لنگر انداز ہونے کی اجازت ہوگی جس سے بحیرہ عرب کے اس علاقے میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارت اس ایم او یو کے دستخط ہونے کے بعد اس کو ایک معاہدے میں بدلنے کی کوشش تیز کردے گا جس کے تحت بھارت اومان کی اس بندرگاہ دکم کو نہ صرف ترقی دے گا بلکہ مستقبل میں اومان سے اس کا کنٹرو لینے کیلئے بات چیت بھی کرے گا اور اس معاہدے کی روشنی میں پہلے مرحلے پر بھارتی بحریہ اس پورٹ کو استعمال کرے گی اور دوسرے مرحلے میں اس پورٹ کا کنٹرول حاصل کرے گی۔بھارت کے بحری ماہرین نے اس سلسلے میں اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا جب چند ماہ قبل پاکستانی چینی مشترکہ بحری مشقیں گوادر کے ساحلوں کے قریب ہوئی تھیں۔ اسی سلسلے میں رواں ہفتے 12 فروری بروز پیر اومانی بندرگاہ دکم کا معاہدہ اور اس سے قبل ایران میں چابہار پورٹ کو حاصلکرنا بھارت کی پاکستان دشمنی، گوادر پورٹ کو ناکام کرنے اوربحیرہ عرب کے اس حصے میں بھارتی بحریہ کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی ایک سازش کا واضح ثبوت ہے۔

 

سوشل میڈیا سے مشہور ہو نیوالی اداکارہ پریا پر کاش نے ایک ہفتہ کے اندر وہ کا م کر دیا کہ کترینہ ،عالیہ اور سنی لیون جیسی اداکاروں کو دن میں تارے نظر آگئے

ممبئی: سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک ہفتے کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص ’آنکھوں کے انداز‘ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔اداکارہ نے سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ملیالم ڈیبیو فلم ’اورو ا?دھار لو‘ کے گانے کا ایک حصہ شیئر کیا جو دیکھتے ہی دکھتے مقبول ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران پریا پرکاش گوگل پر سرچ کی جانے والی نمبر ون اداکارہ بن گئیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے ادکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سنی لیون سمیت دیگر کو سب سے زیادہ سرچ کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پریا پرکاش کو دیگر اداکاراو¿ں کے مقابلے میں اوسطاً ڈبل سرچ کیا جارہا ہے جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

چیف جسٹس عمران خان کی زبان استعمال کریں گے تو اس کا جواب بھی ملے گا،مریم کا مانسہرہ میں خطا ب

مانسہرہ(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز فریق بن کر نواز شریف کے مخالفین کی زبان استعمال کریں گے یا چیف جسٹس عمران خان کی زبان استعمال کریں گے تو اس کا جواب بھی ملے گا۔مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کے باعث عوام کو نوازشریف سے عشق ہوگیا ہے، یہ عشق ہی ہے کہ ہرعوامی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ ا?رہا ہے، لودھراں کی عوامی عدالت نے ایسا انصاف کیا کہ نااہل کو اہل کردیا اور اہل کو نا اہل کردیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح پاناما بنچ نے مقدمہ چلنے سے پہلے نواز شریف کو سزا سنائی تھی اسی طرح عوامی عدالت نے انتخابات سے پہلے نواز شریف کے مخالفوں کو سزا سنادی۔ نواز شریف کا مقدمہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، نواز شریف کا فیصلہ اب عدالتوں نے نہیں کرنا بلکہ عوام نے کرنا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی عدالت میں غلط فیصلوں پر تنقید کو توہین عدالت نہیں سمجھا جاتا، جس معاشرے میں تنقید نہیں کرسکتے اس ملک کے نظام کو جمہوری نہیں کہہ سکتے۔ اگر پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز پارٹی بن کر نواز شریف کے مخالفین کی زبان استعمال کریں گے یا چیف جسٹس عمران خان کی زبان استعمال کریں گے، وہ زبان جو عمران خان کنٹینر پر چڑھ کرکرتے تھے تو اس کا جواب بھی ملے گا۔

سی پیک کو ناکام کرینگے….! ایران اور اومان کی دو بندر گاہیں بھارت لے اُڑا ، چونکا دینے والا بھارتی منصوبہ بے نقاب، امتنان شاہد کے قلم سے

پاکستانی بندرگاہ گوادر اور سی پیک کے راستے میں رکاوٹیں حائل کرنے کے لئے بھارت کا ایک اور منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت سی پیک (CPEC) روٹ‘ گوادر کے ذریعے ہونے والی تمام تجارت‘ اس سے نکلنے والے تمام تجارتی جہازوں‘ پاکستانی اور چینی بحریہ پر چیک رکھنے اور گوادر پورٹ کی اہمیت ختم کرنے کے لئے بحیرہ عرب میں دو نئے سمندری پورٹ بنائے جائیں جن پر بھارت کا کنٹرول اور اثرورسوخ ہوگا۔ پیر کے روز بھارتی وزیراعظم مودی اور اومان کے سلطان قابوص کے مابین ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اومان کی سمندری بندرگاہ د±کم (Duqm) پر بھارتی بحریہ کے جہازوں کو فری آف کاسٹ (FOC) تیل بدلوانے اور لنگر انداز (Dock) ہونے کی اجازت ہوگی جس سے بحیرہ عرب کے اس علاقے میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ جائیگا۔ اس کے علاوہ بھارت اس ایم او یو کے دستخط ہونے کے بعد اس کو ایک معاہدے میں بدلنے کی کوشش تیز کر دیگا جس کے تحت بھارت اومان کی اس بندرگاہ د±کم (Duqm) کو نہ صرف ترقی دیگا بلکہ مستقبل میں اومان سے اس کا کنٹرول لینے کےلئے بات چیت بھی کریگا اور اس معاہدے کی روشنی میں پہلے مرحلے پر بھارتی بحریہ اس پورٹ کو استعمال کریگی اور دوسرے مرحلے میں اس پورٹ کا کنٹرول حاصل کریگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بحیرہ عرب میں پاکستانی بندرگاہ گوادر سے تقریباً 107 میل دور ایران میں چا بہار (Chabahar) بندرگاہ کو بھارت ڈویلپ (Develop) کر رہا ہے اور اس سلسلے میں 24 مئی 2016ءکو ایرانی صدر حسن روحانی اور بھارتی وزیراعظم مودی کے مابین ہونے والی ملاقات میں اس معاہدے پر بھی دستخط ہوچکے ہیں جبکہ گوادر سے د±کم (Duqm) کا فاصلہ 436 میل ہے۔ اس خوفناک بھارتی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں بندرگاہوں کو بھارت نہ صرف گوادر پورٹ کو ناکام کرنے کےلئے استعمال کریگا بلکہ گوادر پورٹ پر آنے والے تجارتی جہازوں‘ ان کی آمدروفت کے علاوہ پاکستانی بحریہ اور چین کے جنگی جہازوں پر اس کی کڑی نظر ہوگی۔ بھارت کے بحری ماہرین نے اس سلسلے میں اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا جب چند ماہ قبل پاکستانی چینی مشترکہ بحری مشقیں گوادر کے ساحلوں کے قریب ہوئی تھیں۔ اسی سلسلے میںرواں ہفتے 12 فروری بروز پیر اومانی بندرگاہ د±کم(Duqm) کا معاہدہ اور اس سے قبل ایران میں چا بہار پورٹ کو حاصل کرنا بھارت کی پاکستان دشمنی‘ گوادر پورٹ کو ناکام کرنے اور بحیرہ عرب کے اس حصے میں بھارتی بحریہ کے اثرورسوخ کو بڑھانے کی ایک سازش کا واضح ثبوت ہے۔ بھارتی اخبارات کے مطابق ان دونوں پورٹس خصوصاً ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر بھارت کے بحری بیڑے کی موجودگی اس امکان کو واضح کرتی ہے کہ ان دونوں بندرگاہوں کو استعمال کرکے اصل مقصد نہ صرف چین کی مدد سے بننے والی گوادر پورٹ کو ناکام بنانا ہے بلکہ تجارتی بحری جہازوں کے علاوہ پاکستانی اور چینی بحری بیڑوں پر نظر رکھنا ہے۔ اس حوالے سے جب پاکستانی دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان عنقریب ایک نئی پالیسی مرتب کر رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان کو بریفنگ کے ذریعے بتایا جائے تاکہ بھارت کے اس منصوبے کا تدارک کیا جاسکے۔

 

”سمندروں پر بھارتی حکمرانی ناممکن“سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن کی چینل ۵سے گفتگو

بھارت کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ خطہ کا چو کیدار بنے ،،،جنوبی بحیرہ عرب کے سمندروں میں اس کا راج چلے لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ خطے میں پاکستان کے رابطے بھی بہت مضبوط ہیں ،،،سابق وفاقی وزیر شیری رحمن کی چینل فائیو سے خصوصی گفتگو

کیوی بلے باز راس ٹیلر کے ایک چھکے نے تماشائی کی قسمت بدل ڈالی

آکلینڈ(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران کیوی تماشائی نے کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (41 لاکھ پاکستانی روپے) جیت لئے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں چھکوں کی بارش کردی، اور حریف ٹیم کو 244 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں 18 چھکے لگائے۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے اپنے ملک کی جانب سے ٹی ٹوینٹی کی تیز ترین سینچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے بھی شامل تھے۔ کولن مونرو نے 33 گیندوں پر 76 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے بھی لگائے۔میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ کیوی بلے باز راس ٹیلر کے ایک چھکے نے ایک تماشائی کو پل جھپکتے میں لکھ پتی بنا دیا، کیوی تماشائی نے میچ کے دوران قواعد و ضوابط کے مطابق راس ٹیلر کے بلے سے ٹکرا کر باو¿نڈری سے باہر آنے والی گیند کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام کے حقدار پائے، جو پاکستانی روپوں میں 41 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔

نواز شریف اثاثوں کے مالک نکلے ،نیب میں بیگناہی ثابت نہ ہو سکی،ملزم قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے دو ضمنی ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا ہے۔ نیب کی جانب سے 14 فروری کو احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دائر ضمنی ریفرنسز کی نقول حاصل کرلیں۔ ضمنی ریفرنسز میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے۔ضمنی ریفرنسز کے مطابق نواز شریف نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔نیب نے نواز شریف کیخلاف مزید 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردیے ضمنی ریفرنسز میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے سرمائے سے متعلق تحقیقات کیں اور نیب نے لندن جاکر بھی نواز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات کی۔

 

انتظار قتل کیس کا چونکا دینے والا موڑشکنجہ تیار

کراچی(ویب ڈیسک)اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے نئی جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق جےآئی ٹی کی تشکیل کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں آئی ایس آئی (کم سے کم میجر درجے کا افسر)، ملٹری انٹیلیجنس (کم سے کم میجر درجے کا افسر)، انٹیلی جنس بیورو (ایس پی درجے کا افسر)، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ساو¿تھ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں جب کہ جےآئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق انہیں 19 فروری کو دوپہر ایک بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہےپولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کا اجلاس پیر 19 فروری کی دوپہر پولیس ہیڈ آفس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے دفتر میں ہوگا۔ انتظار قتل کیس کے حوالے سے اس سے قبل بھی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس پر ایک فریق نے عدم اعتماد کیا تھا۔ یاد رہے کہ نوجوان انتظار کو 13 جنوری کی رات ڈیفنس کے علاقے میں چیکنگ کے دوران اینٹی کار لفٹنگ سیل کے عملے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

 

راﺅانوار بارے سپریم کورٹ نے اپنا حکم اچانک واپس لے لیا ،اکاﺅنٹس منجمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، راو¿ انوار حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ جس پر عدالت نے کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیاوقفے کے بعد جب سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ خاصا وقت گذر گیا ، لگتا ہے راو¿ انوار نہیں آنا چاہتے، کیا آپ کو بھی کوئی سراغ نہیں ملا، اب کیا کیا جائے۔ جس پر اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راو¿ انوار نے مجھے واٹس اپ پر کال کی تھی، راو¿ انوار نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، غالباً سپریم کورٹ کو خط راو¿ انوار نے ہی لکھا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ راو¿ انوار کو ایک موقع دیا گیا تھا، ان کے خط پر ہم نے مثبت ردعمل دیاتھا۔س خبرکوبھی پڑھیں: پولیس کی عدم دلچسپی جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ کیا راو¿ انوار اسلام آباد میں ہی ہے؟ جس پر اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ راو¿ انوار نے واٹس ایپ کال کی تھی جو ٹریس نہیں ہوئی،راو¿ انوار کوتحقیقات پر تحفظات تھے، ہم نے شفاف تحقیقات کے لئے نئی ٹیم تشکیل دی۔

 

متحدہ پاکستان کے بہادر آباد گروپ نے جنرل ورکرز اجلاس کا پنڈال سجا لیا

کراچی (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک دھڑے کا جنرل ورکرز اجلاس آج کے ڈی اے گراو¿نڈ میں ہوگا جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کے لئے کے ڈی اے گراو¿نڈ میں کرسیاں لگا دی گئیں جب کہ اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے۔اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنما خطاب کریں گے اور تنظیمی بحران کے حوالے سے کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے جبراً فارغ کیے گئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی 18 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کے انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔ فاروق ستار نے پی ا?ئی بی کالونی میں اپنی رہائشگاہ سے متصل گھر کو الیکشن دفتر قائم کیا ہے جب کہ الیکشن کے ایم سی گراو¿نڈ پی آئی بی میں ہوگا۔