بھارت کی جیل میں قید پاکستانی شہری عمران وارثی کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر بھوپال کی جیل میں قید پاکستانی شہری عمران وارثی کو رہا کردیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق عمران وارثی کو 26دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا جب کہ بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کو عمران وارثی کی رہائی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران وارثی 10 سال بھوپال کی جیل میں قید رہے اور ان کی سزا اس سال جنوری میں ختم ہوئی تاہم جرمانہ کی عدم ادائیگی پر رہائی نہ ہوسکی تھی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمران وارثی کو اپنی کزن سے محبت ہوئی اور شادی کیلئے بھارت پہنچا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھوپال میں سرگرم سماجی کارکن سید عابدحسین نے عمران وارثی کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔عمران وارثی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس کی بیوی اور بچے بھارت میں ہی ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے وہ پاکستانی حکام سے مدد لیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی جاسوس حامد انصاری کو سزا پوری ہونے پر مردان جیل سے رہا کیا گیا تھا جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کابل کے راستے 2012 میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔

دورہ جنوبی افریقا: محمد عباس اور شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے

لاہور(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق محمد عباس اور شاداب خان کے ری ہیب کے عمل کے دوران کوئی بہتری نہیں آئی جس کے باعث محمد عباس باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کندھے اور شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اور دونوں کھلاڑی تین روزہ پریکٹس میچ میں بھی ایکشن میں نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کے بھی مکمل فٹ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سینچوریں میں شروع ہوگا۔

کنگ خان کی فلم ”زیرو “چند گھنٹوں میں ہی لیک”زیرو “ہو گئی

لاس اینجلس (سی پی پی )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناس کے دوستوں کے لئے آئندہ سال جنوری کے آخر میں لاس اینجلس میں دونوں کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ نئی جوڑی پریانکا چوپڑ اور نک جوناس سوئٹزرلینڈ میں سیر و تفریح کے بعدپریانکا فلم دا سکائی از پنک کی عکسبندی کے لئے ممبئی جائیں گی جس کے بعد وہ رواں ماہ کے آخر میں نک جوناس سے لاس اینجلس میں ملیں گی اور جہاں آئندہ سال جنوری کے آخر میں نک جونس کے دوستوں کے لئے شادی کی شاندار استقبالیہ تقرین منعقد کریں گے جس میں پریانکا کے قریبی دوستوں ڈیوائن جانسن، کیریواشنگٹن، میگھن مارکل شرکت کریں گے۔

پریانکا اور نک دوستوں کےلئے جنوری میں پھر پارٹی دینگے

لاس اینجلس (سی پی پی )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناس کے دوستوں کے لئے آئندہ سال جنوری کے آخر میں لاس اینجلس میں دونوں کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ نئی جوڑی پریانکا چوپڑ اور نک جوناس سوئٹزرلینڈ میں سیر و تفریح کے بعدپریانکا فلم دا سکائی از پنک کی عکسبندی کے لئے ممبئی جائیں گی جس کے بعد وہ رواں ماہ کے آخر میں نک جوناس سے لاس اینجلس میں ملیں گی اور جہاں آئندہ سال جنوری کے آخر میں نک جونس کے دوستوں کے لئے شادی کی شاندار استقبالیہ تقرین منعقد کریں گے جس میں پریانکا کے قریبی دوستوں ڈیوائن جانسن، کیریواشنگٹن، میگھن مارکل شرکت کریں گے۔

دیشا نے زخمی ہونے کے باوجود فلم ”بھارت“ کی عکسبندی کرائی

ممبئی (شو بز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے زخمی ہونے کے باوجود فلم ”بھارت“ کے ایکشن منظر کی عکسبندی مکمل کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ”بھارت“ میں سرکس آرٹسٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہوں نے فلم میں سرکس کے سیٹ پر آگ کے مناظر کے ساتھ منظر کی عکسبند کرنا تھی کہ اس دوران وہ زخمی ہو گئیں لیکن اس کے باوجود وہ ثابت قدم رہیں اور 3 ایکشن مناظر کی عکسبندی مکمل کرائی۔

ملکہ ترنم نور جہاں کی 18ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور (شوبزڈیسک)تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس کی حامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ وگلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 18ویں برسی آج23ملک بھر میں منائی جا ئے گی۔ اس سلسلہ میں تمام نگار خانوں ، آرٹس کونسلز میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے جبکہ ان کے مداح و پرستار بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے۔ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر1926ءکو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ فنی کیرئیر کا آغاز 1935 میں ”پنڈ دی کڑی “سے کیا ۔ قیام پاکستان کے بعدوہ شوہر شوکت حسین رضوی کےساتھ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔1957ء میں انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔1965ءکی جنگ میں انہوں نے” میرےا ڈھول سپاہیا ، اے وطن کے سجیلے جوانوں ، ایہہ پتر ہٹاں تے نہیں وکدے ، او ماہی چھیل چھبیلا، یہ ہواﺅں کے مسافر ، رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، میرا سوہنا شہر قصورنی“ سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔ انہوںنے مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد غزلیں و گیت گائے جن میں ان کی گائی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ “بے پنا ہ ہٹ ہوئی جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر دیا ۔

ریڈ سنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز کا سفر تمام

قاہرہ (اے پی پی) آئی بی ایس ایف سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام ہو گیا، محمد ماجد علی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ مصر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں ہفتہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت تیراپونگ پیبون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے محمد ماجد علی کو بیسٹ آف نائن فریمزa میں با آسانی ایک کے مقابلے میں پانچ فریمز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، تھائی کیوئسٹ نے ماجد علی کو ابتدائی دونوں فریمز میں 25-2 اور 58-10 سے ہرا کر 2-0 کی برتری حاصل کی، ماجد علی نے تیسرا فریم 69-0 سے جیت کر مقابلہ 2-1 کر دیا لیکن اس کے بعد تھائی کیوئسٹ مکمل طور پر چھایا رہا اور اس نے اگلے تینوں فریمز 54-4، 60-0 اور 54-8 سے جیت کر میچ میں مجموعی طور پر 5-1 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ماجد علی نے کوارٹر فائنل میں بحرین کے کیوئسٹ کو 5-1 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، ماجد علی کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا، اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال لاسٹ 32 راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

ہاکی اوپن سیریز کا کامیاب انعقاد،پاکستان کو مزید عالمی ایونٹس کی میزبانی ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام نے پاکستان میں مزید انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طیب اکرام نے کہا کہ ہاکی سیریز اوپن کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان اب کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، 14 برس بعد انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہونے پر بہت خوش ہوں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس ایونٹ کو کامیاب کرنے کے لیے جو کوششیں کیں وہ بھی لائق تحسین ہیں۔ مشکلات اور مسائل کے باوجود پی ایچ ایف نے اس ایونٹ کی میزبانی کی درخواست کی جس کو ایشین ہاکی اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے خوش آئند قرار دیا۔طیب اکرام کا کہنا تھا کہ دنیائے ہاکی میں پاکستان کا ایک اہم مقام ہے اور ہاکی سیریز اوپن سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان اب بڑے ایونٹ کو بھی کرانے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی حالات کے حوالے سے جو ایک غیر یقینی کی فضا بن چکی ہے، اس تاثر کو زائل کرنے اور ہاکی کی ٹاپ نیشن کا اعتماد پانے میں مدد مدد ملے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے طیب اکرام نے کہا کہ اس کا ایک سادہ اور بہترین فارمولہ ہے کہ آپ جتنا انویسٹ کریں گے، اتنا ہی پھل پائیں گے، آرام سے بیٹھ کر معجزوں کا انتظار نہ کریں، معجزے نہیں ہوں گے اور نہ ہی ہوتے ہیں۔ پاکستانی ٹیموں نے دنیائے ہاکی میں اپنی برتری ثابت کی، ایک نام کمایا، وہ ہیروز اب بھی موجود ہیں، ان سے رہنمائی لیں، درست سمت میں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے، جس حساب سے محنت کریں گے، اسی کےمطابق نتائج بھی ملیں گے۔

ممنوعہ ادویات کا استعمال ،احمدشہزادپرلگی پابندی ختم

لاہور (آ ئی این پی) قومی کرکٹر احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث 4 ماہ کے لیے عائد کی گئی پابندی ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کا جولائی میں پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بورڈ کی جانب سے ان پر 4 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔دوران پابندی احمد شہزاد پر کلب کرکٹ کے میچز کھیلنے پر پابندی میں 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا اور کوڈ اف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث احمد پر عائد 10 نومبر کی پابندی 22 دسمبر تک بڑھائی گئی تھی۔پابندی کے باعث احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی جس پر پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے تحت ان پر پابندی عائد کی گئی تھی ، ٹیسٹ کرکٹر پر عائد پابندی کا اطلاق 10 جولائی سے ہوا تھا۔

سرگو دھا یو نیو رسٹی کے میاں جاوید کی موت ،حکام ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میاں جاوید کی ہتھکڑی میں انتقال کے معاملے پر حکام ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے، پورسٹمارٹم رپورٹ میں میاں جاوید کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی، تشدد کے کوئی نشانہ نہیں ہیں۔بتا ےا گےا ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او میاں جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میاں جاوید کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا، میاں جاوید کے جسم پر کوئی تشدد کا نشانہ موجود نہیں۔میاں جاوید کی ہلاکت پر غفلت کے مرتکب افسران کا تعین نہ ہوسکا، جیل انتظامیہ کے مطابق میاں جاوید کو جیل سے زندہ حالت میں روانہ کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے مﺅقف دیا کہ میاں جاوید ریسیو ڈیڈ ملے، میاں جاوید ہتھکڑیوں میں لپٹے رہے متعلقہ پولیس جوڈیشل اہلکاروں کو ڈھونڈتے رہے، میاں جاوید کی وفات کے بعد رشتہ دار ہتھکڑیاں کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے، مگر پولیس نے نہ کھولنے دی۔پولیس ذرائع کے مطابق جوڈیشل پولیس کے اہلکاروں کو ڈھونڈ کر لائے تو پھر میاں جاوید کی ہتھکڑیاں کھولی گئیں، جوڈیشل پولیس کی غفلت کے باعث میاں جاوید ہتھکڑیوں میں کافی دیر لپٹے پڑے رہے۔دوسری جا نب نیب ترجمان کے مطابق میاں جاوید کے انتقال میں نیب کا کوئی کردار نہیں، میاں جاوید کو 2 ماہ قبل 23 اکتوبر کو صحت مند حالت میں جیل بھیجوایا، موت جیل کسٹڈی میں سروسز ہسپتال لاہور میں ہوئی۔نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب کی سختی سے ہدایت تھی کسی بھی ملزم کو نیب کی طرف سے ہتھکڑی نہیں لگائی جائیگی، جس پر عملدآمد کر رہے ہیں۔دریں اثناء آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر نے پروفیسر جاوید اقبال کی ہتھکڑیوں میں موت کے معاملے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی۔ر پو رٹ کے مطابا جیل حکام نے جاوید اقبال کو بغیر ہتھکڑی پولیس کے حوالہ کیا۔ہیڈکانسٹیبل محمد اعظم۔ کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل خلیل نے ہسپتال میں ایمرجنسی میں ہتھکڑیاں لگائیں۔ ڈی آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ محمد اعظم ہیڈ کانسٹیبل نے بیان دیا کہ افسران کا حکم ہے اور ایس او پی ہے کہ مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر ہتھکڑی نہیں اتاری جائے گی۔جیل حکام نے بغیر ہتھکڑی جاوید اقبال کو پولیس کے حوالہ کیا۔جاوید اقبال کو پولیس کی ہتھکڑیاں لگی ہیں جیل حکام کے پاس ہتھکڑیاں نہیں۔ ر پو رٹ میں بتا ےا گےا ہے کہ ر یسکیونے بھی بیان دیا ہے کہ جیل سے جاوید اقبال کو بغیر ہتھکڑیاں لایا گیا۔