تازہ تر ین

ہاکی اوپن سیریز کا کامیاب انعقاد،پاکستان کو مزید عالمی ایونٹس کی میزبانی ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام نے پاکستان میں مزید انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طیب اکرام نے کہا کہ ہاکی سیریز اوپن کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان اب کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، 14 برس بعد انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہونے پر بہت خوش ہوں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس ایونٹ کو کامیاب کرنے کے لیے جو کوششیں کیں وہ بھی لائق تحسین ہیں۔ مشکلات اور مسائل کے باوجود پی ایچ ایف نے اس ایونٹ کی میزبانی کی درخواست کی جس کو ایشین ہاکی اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے خوش آئند قرار دیا۔طیب اکرام کا کہنا تھا کہ دنیائے ہاکی میں پاکستان کا ایک اہم مقام ہے اور ہاکی سیریز اوپن سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان اب بڑے ایونٹ کو بھی کرانے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی حالات کے حوالے سے جو ایک غیر یقینی کی فضا بن چکی ہے، اس تاثر کو زائل کرنے اور ہاکی کی ٹاپ نیشن کا اعتماد پانے میں مدد مدد ملے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے طیب اکرام نے کہا کہ اس کا ایک سادہ اور بہترین فارمولہ ہے کہ آپ جتنا انویسٹ کریں گے، اتنا ہی پھل پائیں گے، آرام سے بیٹھ کر معجزوں کا انتظار نہ کریں، معجزے نہیں ہوں گے اور نہ ہی ہوتے ہیں۔ پاکستانی ٹیموں نے دنیائے ہاکی میں اپنی برتری ثابت کی، ایک نام کمایا، وہ ہیروز اب بھی موجود ہیں، ان سے رہنمائی لیں، درست سمت میں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے، جس حساب سے محنت کریں گے، اسی کےمطابق نتائج بھی ملیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain