بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا: خورشید شاہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا اور اگر ایسا کیا گیا تو اس سے ملک افراتفری کا شکار ہوگا۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں بحران اور غیریقنی صورتحال پیدا کر رہے ہیں، انہوں نے سیاستدانوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور ان سے وہ کام کرائے جا رہے ہیں جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔خورشید شاہ سے صحافیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی گرفتاری کے لیے دل گردہ چاہیے، انہیں گرفتار کرنا ممکن نہیں لیکن موجودہ حکومت سے کچھ بعید بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ان ہاو¿س تبدیلی کی ضرورت نہیں کیوں کہ مفروضوں کی بنیاد پر کیسز بنائے گئے ہیں اور سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں، ا?ئین و قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، مارشل لاء کے ذریعے آئین ختم کر کے گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ گورنر راج کا نفاذ ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا، ا?ئین وفاق کی مضبوطی کی ضمانت ہے اور اگر آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ون پارٹی سسٹم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لگتا ہے کہ سویلین مارشل لائ لگانے کی جانب جایا جارہا ہے اور جس طرح کی سیاست آج ہورہی ہے اس سے ایک پارٹی کو مضبوط اور دیگر کو کمزور کیا جارہا ہے۔خورشید شاہ نے اشاروں کنایوں میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایسے ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، اس کھیل کے اثرات کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، غیر قانونی اقدام سے یہ آئین اور قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں نہیں ا?ئے بلکہ انہیں لایا گیا ہے اور انہیں جیسے لایا گیا وہ سب جانتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ناکامی چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے بیلنس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں ان سے وعدوں کے بارے میں کوئی سوال نہ کرے۔

مجھے پتہ تھا لوگ ‘زیرو’ میں میرے کردار کو حقیقی سمجھیں گے: کترینہ کیف

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ شائقین کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی لیکن فلم میں ’ببیتا‘ کا کردار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں اداکار شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ بونے کا کردار نبھایا ہے جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں جلوہ گر تھیں۔کترینہ کیف نے فلم میں بطور ’حسن پرچم ببیتا‘ کا کردار نبھایا جس کا معاشقہ فلم نگری میں ایک دوسرے اداکار سے چل رہا ہوتا ہے۔ایک موقع پر ببیتا کا معاشقہ اداکار سے ختم ہوجاتا ہے اور وہ تنہا رہ جاتی ہیں جس کے باعث وہ ذہنی دباو¿ کا شکار ہوجاتی ہیں تاہم اس کردار کو فلم بینوں نے ان کی حقیقی زندگی کا عکس قرار دیا اور کہا کہ فلم میں ببیتا کی وہی کہانی ہے جیسے اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے تعلق ختم ہونے کی ہے۔ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے تمام تبصروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پتہ تھا لوگ ببیتا کے کردار سے حقیقت کی کڑیاں جوڑنے کی کوشش کریں گے لیکن ایسا بالکل نہیں، جس طریقے سے ببیتا کا کردار ہے میں ویسی بالکل نہیں ہوں، میرا رویہ کبھی بھی اس کردار کی طرح نہیں ہوسکتا کیونکہ ببیتا کا کردار بہت عجیب ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قریبی تعلق 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ سے قائم ہوا جو طویل عرصے تک قائم رہا لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں نے اس تعلق کو ختم کردیا۔کترینہ کیف سے بھی قبل رنبیر کی قریبی دوستی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے تھی جنہوں نے حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات: خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوحا(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری ہم منصب اور نائب وزیراعظم شیخ محمد سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قطری وزیر خارجہ نے قطر میں موجود پاکستانی محنت کش طبقے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت مواقع مہیا کریں گے۔قطری وزیر خارجہ شیخ محمد نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان 2022 میں متوقع فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے ساتھ ہر سطح پر معاونت فراہم کرےگا، پاکستان قطر دوطرفہ تجارت میں پچھلے ایک سال میں فقیدالمثال اضافہ ہوا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، قطری ہم منصب نے شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطری ایئرپورٹ پہنچے تو چیف آف پروٹوکول وزارت خارجہ قطر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستانی سفیر ابراہیم یوسف فخر اور سفارتخانے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔قطر روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قطر خلیجی ممالک میں ایک اہم ملک ہے جس کے پاکستان کے ساتھ بہت گہرے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطری ہم منصب نے دورے کی دعوت دی تھی، دورہ قطر حالیہ چار ملکی دورے کے سلسلے کی کڑی ہے، قطر امن اور مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرتا رہا ہے، امن اور مفاہمتی عمل میں قطر کی رائے لینا اور مشاورت ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے خطے کے ملکوں سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور آج ہونے والی قطری حکام سے ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور افغانستان کے معاملات پر بات ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی ملاقاتوں میں جو معاملات طے ہوئے انہیں آگے بڑھایا جائے گا، پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے۔ملتان، خانیوال، لودھراں، بہاولپور سمیت صوبے کے کئی شہروں میں دھند چھائی ہوئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دھند کے باعث خانیوال روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں منفی 3، اسلام آباد اور پشاور میں منفی ایک جب کہ لاہور میں 2 اور کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

پانچ مہینوں نے ثابت کردیا پی ٹی آئی تباہی کا نام ہے: مرتضی وہاب

کراچی (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پانچ مہینوں کے دوران حکومتی کارکردگی نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف تباہی کا نام ہے، باتیں بہت کرلیں یہ تھوڑا کام کرلیں ورنہ لوگ انہیں جوتے ماریں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک کی باتیں دس گیارہ سال سے چل رہی ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کوئی ایم پی اے پیپلز پارٹی کی قیادت کو چھوڑ کر نہیں گیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت ہماری رہے گی، فارورڈ بلاک کی باتیں بالکل غلط ہیں، ایسی باتیں کرنے والے سوچیں وفاق میں ان کی حکومت صرف 4 ایم این ایز پر ہے اور اگر یہ چار ایم این ایز ادھر ادھر ہوجائیں تو ان کا وزیراعظم بچ نہیں پائے گا۔وزیراعظم عمران خان کا سندھ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف یہ کارروائی پہلی بار نہیں ہورہی، ہمارا ماضی ایسی کارروائیوں سے بھرا پڑا ہے، ہم ان کی کارروائیوں سے ڈر کر بھاگے نہیں اور ہر کیس میں ہماری لیڈر شپ کو باعزت بری کیا گیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جیالوں کے نام انکوائری کی بنیاد پر ای سی ایل میں ہیں تو وزیراعظم کے خلاف بھی انکوائری چل رہی ہے، ان کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالا جائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیردفاع کو بھی نیب انکوائریوں کا سامنا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جو مثال وہ دوسروں کے لیے کہہ رہے ہیں اسے اپنے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کا سندھ میں وہی حشر ہوگا جو (ن) لیگ کا پنجاب میں ہوا: علیم خان

لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب میں تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں وہی حشر ہوگا جو نواز لیگ کا پنجاب میں ہوا ہے۔مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کے دوران علیم خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا اور آصف علی زرداری کی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔پنجاب کے سینئر وزیر نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھا کھل گیا اور وہ جے آئی ٹی کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے بغلیں جھانک رہے ہیں۔علیم خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خوشی منائیں کہ ا±ن کے علی بابا اور چالیس چور قابو آ گئے اور اب شریف برادران آصف زرداری کے لیے بھی ایک بیرک کا بندوبست کرلیں۔یاد رہے کہ جعلی اکاو¿نٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے اور اس کی روشنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت دیگر رہنماو¿ں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد سندھ میں گورنر راج اور صوبائی حکومت کو تبدیل کیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

ایف بی آر نے جنوری کے وسط میں مزید ٹیکس لگانے کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد( ویب ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے آئندہ ماہ کے وسط میں مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جب کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اشیائ پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے۔ذرائع کے مطابق برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی سپلیمنٹری بل میں شامل ہے۔

بھارتی اداکارہ ودیا بالن یکم جنوری کو 40 ویں سالگرہ منائیں گی

ممبئی(شوبز ڈےسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہیں۔یکم جنوری 1978 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک قصبے میں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے شوبز کیرئیر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک وڈیوز سے کیا۔ بالی ووڈ میں انہوں نے اپنا ڈیبیو2005میں فلم پری نیتا سے کیا، جس کے بعد انہیں کامیابیاں ملتی چلی گئیں۔ اس دوران انہوں نے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ انکی آنے والی فلم ہماری ادھوری کہانی سے ناقدین کو بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ بالی وڈ کے متعد د فنکاروں نے مبارک باد دی

مجھے لاہور کی سردیاں اور کراچی کی گرمیاں اچھی لگتی ہیں ‘ ثنائ

لاہور (شوبزڈےسک )فلمسٹار ثناءنے کہاہے کہ مجھے لاہور کی سردیاں اور کراچی کی گرمیاں اچھی لگتی ہیں ،کالا رنگ میرا پسندیدہ ہے اور اکثر تقریبات میں کالے رنگ کے ملبوسات زیب تن کرتی ہوں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست سے رتی بھر بھی دلچسپی نہیں بس لبوں پر یہی دعا ہوتی ہے کہ جو بھی حکمران ہوں وہ عوام کی خدمت کریں اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے باتیں کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کالا رنگ زیادہ سوٹ کرتا ہے اور اس لیے میں اکثر تقریبات میں کالے رنگ کے ملبوسات پہن کر شرکت کرتی ہوں ۔ سفید اور کالا رنگ ایسا ہے جس سے انسان کی شخصیت نکھر کر سامنے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی لاہور کی سردیاں اور کراچی کی گرمیاں اچھی لگتی ہیں ۔ گرمیوں میں کراچی میں سمندر کی ہوا رات کے وقت موسم کو ٹھنڈا کر دیتی ہیں۔ جبکہ لاہور میں صرف گرمی ہی پڑتی ہے اور اسکی راتیں بھی گرم ہوتی ہےں ۔ کراچی والوں کے لئے سمندر ایک تحفہ ہے ۔

2018:بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں خان رواں برس کوئی کامیاب فلم نہیں دے پائے

ممبئی (شوبزڈےسک) رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘، رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم ’پدماوت‘ کے علاوہ انڈسٹری کے تینوں خان رواں برس کوئی کامیاب فلم نہیں دے پائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی ’ریس تھری‘، عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور اب شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ باکس آفس پر بالکل زیرو ثابت ہوئی ¾ان میں زیادہ تر فلموں نے 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا کیونکہ ان تینوں کا نام ہی عوام کو تھیئٹر تک لانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔اس کے برعکس ایو شمان کھرانہ کی فلم ’بدھائی ہو‘، راجکمار راو¿ اور شردھا کپور کی فلم ’ستری‘ اور اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ نے عوام کا دل جیت لیا۔یاد رہے کہ 100 کروڑ کلب، 200 کروڑ کلب، 300 کروڑ کلب یا 500 کروڑ کلب کی بات کی جائے تو یہ سب خانز نے ہی بولی وڈ میں متعارف کروائے ہیں۔سلمان خان کو بولی وڈ کا ’سلطان‘، شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا ’بادشاہ‘ اور عامر خان کو بولی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا نام اس ہی لیے دیا گیا، کہ ان تینوں اداکاروں نے ہندی سینما انڈسٹری کو بلندیوں پر پہنچا دیا تاہم رواں سال ان تینوں اداکاروں کےلئے ناکام ثابت ہوا، جس کے بعد ایسی آوازیں بھی سامنے آئیں کہ بولی وڈ کے تینوں خانز کا دور اب اپنے اختتام پر ہے۔رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوت، رنبیر کپور کی فلم سنجو، عالیہ بھٹ کی فلم راضی، راج کمار راو¿ اور شردہا کپور کی فلم استری اور آیوشمان کھرانہ کی فلمیں اندھادھن، اور بدھائی ہو، بولی وڈ کے تینوں خانز کی فلموں سے آگے رہیں اور باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔