تازہ تر ین

مجھے پتہ تھا لوگ ‘زیرو’ میں میرے کردار کو حقیقی سمجھیں گے: کترینہ کیف

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ شائقین کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی لیکن فلم میں ’ببیتا‘ کا کردار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں اداکار شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ بونے کا کردار نبھایا ہے جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں جلوہ گر تھیں۔کترینہ کیف نے فلم میں بطور ’حسن پرچم ببیتا‘ کا کردار نبھایا جس کا معاشقہ فلم نگری میں ایک دوسرے اداکار سے چل رہا ہوتا ہے۔ایک موقع پر ببیتا کا معاشقہ اداکار سے ختم ہوجاتا ہے اور وہ تنہا رہ جاتی ہیں جس کے باعث وہ ذہنی دباو¿ کا شکار ہوجاتی ہیں تاہم اس کردار کو فلم بینوں نے ان کی حقیقی زندگی کا عکس قرار دیا اور کہا کہ فلم میں ببیتا کی وہی کہانی ہے جیسے اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے تعلق ختم ہونے کی ہے۔ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے تمام تبصروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پتہ تھا لوگ ببیتا کے کردار سے حقیقت کی کڑیاں جوڑنے کی کوشش کریں گے لیکن ایسا بالکل نہیں، جس طریقے سے ببیتا کا کردار ہے میں ویسی بالکل نہیں ہوں، میرا رویہ کبھی بھی اس کردار کی طرح نہیں ہوسکتا کیونکہ ببیتا کا کردار بہت عجیب ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قریبی تعلق 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ سے قائم ہوا جو طویل عرصے تک قائم رہا لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں نے اس تعلق کو ختم کردیا۔کترینہ کیف سے بھی قبل رنبیر کی قریبی دوستی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے تھی جنہوں نے حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain