تازہ تر ین

زرداری نے ثابت کر دیا چمڑی جائے دمڑی نہ جائے : فیاض الحسن چوہان

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ بلاول کواپنے گریبان میںجھانکنا چاہئے ، ان کوعمران خان کو نا تجربہ کار کرنے کا کوئی حق نہیں، آصف زرداری نے ثابت کردیا کہ چمڑی جائے دمڑی نہ جائے ، مریم اورنگزیب اس وقت رو لیتیں جب آل شریف ملکی خزانہ لوٹ رہے تھے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول کو عمران خان کو نا تجربہ کار کہنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، ان کو سیاست میں آئے سات سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک لکھی ہوئی تقریر کرتے ہیں، ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ، کم ازکم ان کو عمران خان کو نا تجربہ کار کہنے کا حق نہیں پہنچتا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ثابت کردیاہے کہ دمڑی جائے چمڑ ی نہ جائے، اس لئے وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے مقدمات کا کوئی ڈر نہیں ہے ، جس کی کرپشن کی دم پر پا ں آتا ہے وہ کہتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے چور لٹیرے جو پچاس سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے اب احتساب کے شکنجے میں آگئے ہیں، یہ رویہ جن لیڈر وں کا ہو ان کی بات پر کون کا دھرے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیب کا چیئر مین نہیں لگایا بلکہ نیب میں ایک قاصد تک بھرتی نہیں کیا ،اب جب نیب آزادانہ طور پر کام کررہاہے اوریہ عدالت کے شکنجے میں آگئے ہیں تو عمران خان پر ناراض ہورہے ہیں۔ مریم نواز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب آل شریف ملک کا خزانہ لوٹ رہے تھے تو مریم اورنگزیب اس وقت رو لیتیں تو آج ان کو یوں درد دل کے ساتھ ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر ڈالنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain