تازہ تر ین

ٹیسٹ رینکنگ ،اظہر علی ٹاپ 10سے باہر

دبئی(اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہے، چیتشور پوجارا نے ایک سیڑھی چڑھ کر سٹیون سمتھ کو تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا، ایڈم مرکرم 7 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے جبکہ اظہر علی 9 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، ڈوپلیسی اور ریشبھ پانٹ کی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے، اسد شفیق 5 اور بابر اعظم 2 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 24ویں اور 25ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں ربادا سرفہرست ہیں، شاہین شاہ آفریدی 31 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 60ویں نمبر پر آ گئے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پوجارا نے ایک سیڑھی چڑھ کر سمتھ سے تیسری پوزیشن چھین لی، ایڈن مرکرم 7 درجے ترقی کے ساتھ 10ویں نمبر پر آ گئے، انہوں نے اظہر علی کو 19ویں نمبر پر دھکیل دیا، ریشبھ پانٹ 21 درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹونٹی میں آ گئے، انہوں نے 17واں نمبر سنبھال لیا، ڈوپلیسی 6 سیڑھیاں چڑھ کر 16ویں نمبر پر آ گئے، ٹیمبا باووما 5 سیڑھیاں چڑھ کر 21ویں نمبر پر آ گئے، اسد شفیق نے 5 درجے ترقی کے ساتھ 24ویں جبکہ بابر اعظم نے 2 درجے بہتری کے ساتھ 25ویں پوزیشن سنبھال لی، شان مسعود 22 درجے بہتری کے بعد 65ویں، مارکس ہیرس 21 درجے ترقی کے ساتھ 69ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں کگیسو ربادا سرفہرست ہیں۔

، جیمز اینڈرسن دوسرے اور پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر موجود ہیں، فلینڈر ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے، روندرا جدیجا کی ترقی کے ساتھ ٹاپ فائیو میں واپسی ہوئی ہے، محمد عباس ایک درجہ گر کر چھٹے نمبر پر چلے گئے، یاسر شاہ بھی تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے، ڈونے اولیوائر 4 درجے بہتری کے ساتھ 32ویں نمبر پر آ گئے، محمد عامر کا 34واں نمبر ہے، شاہین شاہ آفریدی 31 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 60ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، جدیجا نے جیسن ہولڈر سے دوسری پوزیشن چھین لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain