تازہ تر ین

نیب کا شکنجہ تیار ، حمزہ کیخلاف چونکا دینے والی خبر

لاہور(اے این این)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے بعدان کے بیٹے حمزہ شہباز کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا،قومی احتساب بیورو(نیب)نے غیرقانونی اثاثوں اوررمضان شوگر ملزکیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے غیرقانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملزکیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کےخلاف ریفرنس رواں ماہ دائر کردیا جائے گا،ریفرنس کی حتمی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر)جادید اقبال دینگے ۔قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیل اوربینک ریکارڈ حاصل کررکھا ہے ،نیب نے کیس میں شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت بھی حاصل کررکھی ہے ۔واضح رہے کہ حمزہ شہبازآمدن سے زائداثاثوں اور رمضان شوگر ملزکیس میں 2 بار نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain