تازہ تر ین

بی ایم ڈبلیو نے ایسی حیرت انگیز موٹرسائیکل متعارف کرادی جس پر آپ کو بس بیٹھنا ہوگا، منزل تک وہ خود پہنچائے گی

نیو یا رک (ویب ڈیسک)بی ایم ڈبلیو نے اپنی ایسی حیرت انگیز موٹرسائیکل متعارف کرادی ہے جس پر سفر کرنے کے لیے آپ کو بس بیٹھنا ہوگا، باقی منزل تک وہ خود پہنچائے گی۔لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران بی ایم ڈبلیو نے یہ حیرت انگیز خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کانسیپٹ موٹرسائیکل متعارف کرائی۔اس موٹرسائیکل کی تیاری پر یہ کمپنی تین سال سے کام کررہی تھی جو کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔درحقیقت آر 1250 جی ایس نامی موٹرسائیکل جدید ترین ڈرائیور اسسٹنٹس سسٹمز سے لیس ہے جو گاڑیوں میں ہی نظر آتی ہے۔بی ایم ڈبلیو کی تیار کردہ موٹرراڈ ٹیکنالوجی اس موٹرسائیکل کو خود ڈرائیو کرنے کی صلاحیت دیتی ہے، یعنی آپ بس بیٹھ کر سیر کا مزہ لیں، راستہ موٹرسائیکل خود طے کرے گی۔اس موٹرسائیکل میں اڈاپٹو کروز کنٹرول اور آٹومیٹک ایمرجنسی بریکس دیئے گئے ہیں۔کمپنی کے مطابق مستقبل میں اس میں ایڈوانسڈ رائیڈر ایڈ سسٹمز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ویسے کمپنی کا فی الحال سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ایسے نظام کو بنانا ہے جو لاپروا موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے دیگر کو لاحق ہونے والے خطرات سے بچانے میں مدد دے سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain