لاہور (سپورٹس رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی. لیگ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے 57 کھلاڑیوں کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم طلب کیا گیا تھا. جہاں 4 روز تک کھلاڑیوں نے پریکٹس اور پھر 3روزہ ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا. ٹرائلز مکمل ہونے پر پاکستان ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے پرو ہاکی لیگ کیلئے ابتدائی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کا اعلان کیا. اعلان کردہ 38 کھلاڑیوں میں وقار، منیب الرحمان، ولید اختر، علیم بلال، مبشر علی، رضوان علی، امجد علی، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، جنید کمال، عاطف مشتاق، اسفند یار، علی شان، عتیق ارشد، ساران بن قمر، رانا وحید، رانا سہیل ریاض، عضنفر علی، علی عزیز، سہیل انجم، سمیع اللہ، سردار چانڈیو، ارسلان قادر، شان ارشاد، حماد الدین انجم، سلمان رزاق، جنید منظور، عدیل لطیف، عبدالنافع، ریحان بٹ، اجمل بٹ، زین، تیمور ملک، اویس الرحمن، اکمل حسین اور امجد علی شامل ہیں۔