تازہ تر ین

اپوزیشن رزاق داﺅد کیخلاف نیب جانا چاہتی ہے تو جائے: علی محمد خان ، فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر دھمکی دی ہم پارلیمان میں کسی کو نہیں سنیں گے، خرم دستگیر، وزیراعظم کراچی آئے تو وزیراعلیٰ سندھ انکا استقبال کریں گے، شازیہ مری کی پروگرام ” سوال یہ ہے “ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آتے ہیں تو وزیراعلی سندھ ان کا استقبال کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی عہدوں کا احترام کیاہے۔ سماءنیوز کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے نعرے مارتی رہی ہے، حکومت کے اپنے وزیر پارلیمان میں کھڑے ہوکر غلط زبان استعمال کرتے ہیں، پارلیمنٹ کا ماحول حکومت نے خراب کیا ہے، جب وزرا سے کوئی سوال کرو تو لڑائی کرنا شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہت پیچیدہ ہوچکے ہیں، تحریک انصاف نے جن چیزوں کے خاتمے کیلئے ووٹ مانگے، وہ چیزیں تو نہیں دیں لیکن ملک کے حالات خراب کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں نہیں آتے اور یہ بات بہت افسوسناک ہے کہ ان کے پاس قومی اسمبلی میں آنے کیلئے وقت نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی آتے ہیں تو وزیراعلی سندھ ان کا استقبال کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی عہدوں کا احترام کیاہے اور قانون کا احترام کرتی ہے۔ سماءنیوز کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فیصل واڈا نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر دھمکی دی ہے کہ ہم پارلیمان میں کسی کو نہیں سنیں گے، حکومت عوام سے بول رہی تھی کہ پچھلی حکومتوں نے ڈیمز کے معاملے پر کچھ نہیں کیا، آج پارلیمان میں شہباز شریف نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کی ہے، دیا میر بھاشا ڈیم کی زمین بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے خرید ی تھی۔ سمانیوز کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مہمند ڈیم پر رزاق داد کی ڈیل پچھلے دور حکومت میں ہوئی تھی، اپوزیشن اس پر نیب میں جانا چاہتی ہے تو چلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی بات اس لئے اہم نہیں ہے کیونکہ اس کا تعلق جاتی عمرہ سے نہیں ہے، عمران خان سارے ملک کے وزیر اعظم ہیں ، اگر وہ سندھ جاتے ہی تو ان کو وزیر اعلی سندھ سے ملناچاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو وزیر اعظم رہے اور امریکہ جاکر منتیں کرتے ہیں کہ کوئی ملاقات کروادو اور پرچیاں پڑھتے تھے، پاکستان کو مدتوں بعد ایسا وزیر اعظم ملا ہے جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں گے اور آکر جواب دیں گے، یہ نہیں کہ پچھلے وزیر اعظم کی طرح جو سات سات اور آٹھ آٹھ ماہ ایوان میں نہیں آتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain