ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا ہے۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مارش کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز الیکس کیری 18 اور کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ گلین میکسویل 48، مارکس اسٹونس 29، عثمان خواجہ 21 اور پیٹر ہینڈسکوم 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سنچری بنانے والے شان مارش نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔بھارت کے بھونیشور کمار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد شامی نے 3 اور روندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
