تازہ تر ین

قومی ٹیم کےلئے 50اوورزکھیلنابھی سنگین مسئلہ،طاہرشاہ جیسی مکی کی پرفارمنس ہے انہیں کوچنگ نہیں کرنی چاہئے،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہرشاہ نے کہا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ،ساﺅتھ افریقہ اور بھارت کو مضبوط ٹیمیں ہیں۔ہمیں تو اب تک یہی نہیں پتہ ہماری ورلڈ کپ کی ٹیم کیا ہو گی ہمارا پلان کیا ہو گا۔چینل فائیو کے پروگرام گگللی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ون ڈے کے لئے اتنی تگڑی نہیں پچاس اوور کھیلنا مسئلہ بن جاتا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سب فاسٹ باﺅلرز ٹیپ بال کھیلتے رہے ہیں ایکشن سے اس کا بخوبی پتہ چل جاتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی جانب توجہ دیے بغیر ٹیم میں بہتری ممکن نہیں۔میرے خیال میں جس قسم کی مکی آرتھر کی پرفارمنس ہے انہیں اب مزید ٹیم کی کوچنگ نہیں کرنی چاہئے۔میرے خیال میں کوچنگ کے لئے محسن خان کوچ کے لئے بہترین چوائس ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایسا مافیا ہے جو نہیں نکلے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain