لاہور(بی این پی ) قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو روز ہ ٹرائلز کل جمعہ کے روز سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔منتخب ٹیم دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کرے گی۔پی ایچ ایف کے ترجمان راجہ محسن کا کہنا ہے کہ ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںآج 18اورکل 19جنوری کو دوپہر کو منعقد ہوں گے۔ٹرائلز میں بہترین پرفارمنس اور فٹنس دکھانے کے لئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت شروع کردی ہے۔ہر کھلاڑی کی کوشش ہے کہ وہ ٹرائلز کے دوران زیادہ سے زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ٹیم کا حصہ بنے۔پی ایچ ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرائلز صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گے اور اس سلسلہ میں کمیٹی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
