لاہور (ویب ڈیسک ) ویسے تو فیشن شوز میں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا اور ایسی تقریبات میں ہر کام کو خوبصورت انداز میں سر انجام دینے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جاتے ہیں۔جہاں فیشن شوز میں ماڈلز کو ریمپ پر جلوے بکھیرنے سے قبل پرکشش بنانے کے لیے کئی گھنٹوں تک محنت کی جاتی ہے، وہیں اس بات کی بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ماڈلز دیدہ زیب لباس میں جب کسی دلہن کی طرح سج کر سامنے آئیں تو انہیں کسی مسئلے کا سامنا نہ ہواگرچہ زیادہ تر فیشن شوز میں کوئی مسئلہ سامنے نہیں آتا، تاہم ماضی میں ایسے شوز میں ایسا ہو چکا ہے کہ کبھی کسی خاتون ماڈل کی چپل چھن گئی ہو یا پھر کسی ماڈل کا لباس اسٹیج پر ہی کھل گیا ہو۔
تاہم اس بار بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں ایسا نہیں بلکہ بہت ہی منفرد واقعہ پیش آیا، جس کا اندازہ نہ تو ماڈلز کو تھا اور نہ ہی اس شو کے منتظمین کو تھا۔ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرنے شروع کیے تو گلی کا ایک ہٹا کھٹا کتا بھی کسی ماڈل کی طرح اسٹیج پر واک کرتا دکھائی دیا۔جی ہاں، بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی میں روہت بال کے فیشن شو میں بولی وڈ ادکار سدھارتھ ملہوترا اور ڈیانا پینٹی نے بھی کیٹ واک کی۔
ریمپ پر انسانوں کی جگہ ایک آوارہ کتے کی موجودگی پرماڈلز کی حیرانی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں کتا اسٹیج پر ہی موجود رہا اور اس دوران شائقین سے بھی ایک مرد ماڈل سمیت خواتین ماڈل کا قافلہ کیٹ واک کے لیے مرکزی اسٹیج پر آتا ہے، تاہم کتا پھر بھی ان کے درمیان ہی موجود رہتا ہے۔