تازہ تر ین

پرو ہاکی لیگ :پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،کپتانی علی شان کے سپرد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پروہاکی لیگ کے لئے اٹھارہ رکنی پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ علی شان کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین، قاسم خان، ایاز محمود نے دو روزہ ٹرائلز کے بعد سکواڈ کا انتخاب کیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف ٹو پر ہونے والے ٹرائلز کے آخری روز صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پرو ہاکی لیگ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں وقاراحمد، امجد علی،علیم بلال، مبشر علی، رضوان علی، امجد علی خان، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، عاطف مشتاق، عتیق ارشد، رانا وحید، جنید منظور، عضنفر علی، علی عزیز، شان ارشادشامل ہیں۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد اب نئی ٹیم تیار کررہے ہیں، دستیاب بہترین نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن سے فوری نتائج کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، ہمیں توقعات کے مطابق نتائج کے لیے تھوڑا صبر سے کام لینا ہوگا ۔ پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم ارجنٹائن کے خلاف دو فروری کو پہلا میچ کھیلے گی۔ پہلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم کے ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مجموعی طور پر چھ میچز ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گرین شرٹس کو دس مزید میچز کھیلنا ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم ستائیس جنوری کو روانہ ہوگی، ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈکوچ مینجر سعید خان، کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم ساتھ جارہے ہیں۔ فنڈز کی کمی کو جواز بناکر ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی اور فزیو وقاص احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain