اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار افراد کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز اور قابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر کے دورے سے واپسی کے بعد واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس کے ڈھانچے کا مکمل جائزہ لوں گا اور اس میں اصلاحات لانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔واضح رہے ہفتے کو ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دیا تھا۔