تازہ تر ین

جاپان کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور سے ملیے

جاپان( ویب ڈیسک ) اگرچہ دنیا کے تمام ممالک میں زیادہ تر بھاری ٹرک مرد ڈرائیورز ہی چلاتے ہیں، لیکن گزشتہ چند سال سے دیگر شعبوں کی طرح اس میں بھی کچھ تبدیلیاں ا?ئی ہیں۔

جنوبی و شمالی امریکا او یورپ سمیت وسطی ایشیا کے چند ممالک میں اب خواتین بھی بڑی اور بھاری ٹرک چلانے لگی ہیں۔

خواتین کاریں، ٹیکسیاں، بسیں اور جہاز تو پہلے بھی چلاتی تھیں، تاہم ٹرک چلانے کے بعد خواتین کو شہرت بھی ملنے لگی ہے، کیوں کہ ٹرکوں کی ڈرائیونگ کرنا کوئی ا?سان کام نہیں سمجھا جاتا۔

یہ بھی سچ ہے کہ ڈرائیورز اور خصوصی طور پر ٹرک ڈرائیورز اپنی خوبصورتی اور لباس کا خیال نہیں رکھ پاتے۔

مگر جاپان کی ایک ایسی خاتون ٹرک ڈرائیور بھی ہیں، جو نہ صرف اپنی صحت اور صفائی کا خیال رکھتی ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

جی ہاں، جاپان کی 28 سالہ رینو سساکی کو دنیا کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور بھی کہا جا رہا ہے، جب کہ انہیں جاپان کی پرکشش اور خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز پہلے ہی حاصل ہے۔

رینو سساکی اب اگرچہ 28 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم انہوں نے ٹرک کی ڈرائیونگ محض 21 برس سے اس وقت شروع کی، جب ان کے والد سخت بیمار پڑگئے اور انہیں ایک ساتھی کی ضرورت پڑی۔
امریکی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق رینو سساکی ٹرک کی ڈرائیونگ کرنے سے قبل ڈانس کی تربیت دیتی تھیں اور انہیں ڈرائیونگ اور خصوصی طور پر ٹرک ڈرائیونگ کا کوئی شوق نہیں تھا۔

تاہم رینو سساکی کے والد بیمار پڑگئے، جس کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے والد کا خیال رکھنے کے لیے ان کے ساتھ سفر اور ڈرائیونگ کرنا شروع کی، تاہم بعد ازاں وہ مکمل ٹرک ڈرائیور بن کر رہ گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain