اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاو¿نج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاو¿نج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے، نئی ویزہ پالیسی سے پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا۔فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش، امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی،96 ملکوں کو ویزہ سہولت دے دی گئی ہے جب کہ اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت 2 سال کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا، وزیراعظم کی آمد پر طعنے اور فقرے کسے جاتے ہیں، اپوزیشن کو وزیراعظم کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں جب کہ یواے ای کے ولی عہد 12 سال بعد پاکستان آئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل شہباز شریف کے دور میں ہوئے، شہبازشریف سے پہلے ماورائے عدالت قتل کا تصورنہیں تھا، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن منصوبہ بندی کے ساتھ اور سانحہ ساہیول غلطی سے ہوا، شہبازشریف اور سعد رفیق کے خلاف نیب انکوائری مذاق بن گئی ہے جب کہ پاکستان کو خطرہ نہیں بلکہ سندھ کے غداروں کو خطرہ ہے۔