تازہ تر ین

’ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی‘

کراچی (ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2019 کے جولائی سے لے جنوری تک کی مدت میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 17 فیصد کی کمی ا?ئی ہے۔

دوسری جانب سالانہ کے حساب سے جنوری میں رقوم کی مد میں 2.40 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 12 کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ملک میں ایک ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران ہونے والی سرمایہ کاری ایک ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے 17.6 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مالی بحران سے باہر ا?گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سرمایہ کاری کے شعبے میں رقم کے بیرونی بہاو¿ کی صورتحال کچھ اچھی نہیں اور سرمایہ کاروں نے 7 ماہ کے درمیان 40 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی رقم اسٹاک مارکیٹ سے واپس نکال لی جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران نکالی جانے والی رقوم کا حجم 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق چین اب بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررہا ہے جس کی سرمایہ کاری کا حجم پاکستان میں ہونے والی کل سرمایہ کاری کا 56.8 فیصد ہے یوں 7 ماہ کے دوران اس کی کل سرمایہ کاری 82 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے ایک ارب 14 کروڑ 20 لاکھ کی سرمایہ کاری کے مقابلے 27.8 فیصد کم ہے۔

سرمایہ کاری میں ا?نے والی اس کمی کے باوجود تعمیراتی شعبہ سرمایہ کاروں کا پسندیدہ رہا اور اس شعبے میں گزشتہ سال کے 38 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 28 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

مزید پڑھیں: برا?مدات میں بیرونی سرمایہ کی توجہ کیلئے فریم ورک تیار

تاہم سب سے زیادہ کمی توانائی کے شعبے میں دیکھی گئی جس کی گزشتہ برس کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 62 کروڑ 52 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 23 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain