تازہ تر ین

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)سونے کی قیمت فی تولہ 1100 روپے اضافے کے بعد 69 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی اڑان بدھ کو بھی جاری رہی جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 16 ڈالر کے اضافے سے 1 ہزار 344 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 671 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے چاندی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر880 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے45 پیسے بڑھ کر754 روپے45 پیسے ہوگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain