فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد کے نواحی گاﺅں چک جانی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودسوزی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاﺅں چک جانی کے رہائشی فیاض نے اپنی بیوی 37 سالہ نازیہ، 15 سالہ بیٹی آمنہ ، 12 سالہ زرقہ اور 5 سالہ بیٹے سمیع اللہ کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد فیاض نے بھی خود کو کمرے میں بند کرکے خود سوزی کرلی۔ پولیس نے فیاض اور بیوی بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور اہل علاقہ کے بیانات کی روشنی میں واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہی
