تازہ تر ین

اپوزیشن جماعت کے ارکان سدھو کے سامنے عمران خان اور آرمی چیف سے ملنے کی تصویر لہراتے رہے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے ساتھ امن کے ذریعے سے بات چیت آگے بڑھانے اور پلوامہ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار قرار نہ دینے پر شدید تنیقد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گذشتہ روز بھارتیپنجاب کی اسمبلی میں بھی سدھو کے خلاف محاذ کھول دیا گیا۔کلی لیڈر کے بگرام سنگھ نے بجٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے اسمبلی سے باہر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر جلا دی جس میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے گلے مل رہے ہیں۔جب کہ اسمبلی میں نوجوت سنگھ سدھو کے سامنے ان کی پاکستان دورے پر مشتمل تصاویر لہراتے رہے جب کہ ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔جب کہ سدھو پوری اسمبلی میں اپنے دفاع میں اکیلے ان کے نعروں کا جواب دیتے رہے یہاں تک کہ کانگرس جماعت کے کسی بھی رہنما نے سدھو کا ساتھ نہ دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain