لاہور (جنرل رپورٹر) ادویات ساز کمپنیوں کا ڈریپ سے گٹھ جوڑ ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے برعکس ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ، قیمتوں میں اضافے کے باعث ہڈی اور جوڑ درد کے مریضوں بھی متاثر ۔ نیوبرول فورٹ کے پیکٹ میں ایک ساتھ تین سو سینتالیس روپے کا اضافہ کیا گےا ۔ پندرہ گولیاں اناسی روپے 20 پیسے سے چار سو چھبیس روپے تک جا پہنچیں۔ واضح رہے ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس میں 9 سے 15 فیصد اضافے کا کہا گیا تھا جبکہ صورتحال اس سے برعکس دکھائی دے رہی ہے۔