لاہور( ویب ڈیسک ) درد اگر کسی بڑے طبی مسئلے کی وجہ سے نہ ہو تو ہلکے پھلکے درد کے لیے بنیادی درد ک±ش دواو¿ں کے استعمال کی بجائے گھر پر موجود قدرتی اشیائ کا استمعال کر لینا چاہیے۔درد ک±ش ادویات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اس سے پہلے ایک دفعہ قدرتی طریقہ استعمال کر کے دیکھ لینا چاہیے۔ درد کم کرنے کے کچھ قدرتی طریقے بہت مو¿ثر ثابت ہوتے ہیں اور ان کے صحت پر کسی قسم کے سائڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہوتے۔
ہلدی
ہلدی کے استعمال کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ فوٹو: دی نیوٹریشن ایکسپ ڈاٹ کام
ہلدی کا استعمال صدیوں سے کھانوں کو منفرد ذائقے اور خوبصورت سنہرا رنگ دینے کے لیے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ ہلدی کا استعمال زخموں کو مندمل کرنے کے لیے حِکمت میں بھی نظر آتا ہے۔
ہلدی میں ‘کرکومن’ نامی ج±ز ہوتا ہے جو بہت طاقتور اینٹی اوکسی ڈینٹ اور اینٹی انفلیمینٹری ہے۔
ہلدی جسم میں خون کے خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار بننے سے بچاتی ہے اور زخمی ٹشوز کو سوجن سے دور رکھتی ہے۔
اپسم نمک
اپسم سالٹ کا کیمیائی نام میگنیشیئم سلفیٹ ہے۔ فوٹو کریڈٹ : دی نیوٹریشن ایکسپ ڈاٹ کام
نگل لینے سے بعض دفع بیرونی طور پر کسی چیز کا استعمال زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ اس کی بہترین مثال اپسم نمک ہے۔
نیم گرم پانی میں اپسم نمک ملا کر ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کے ساتھ پٹھوں کی سوجن میں جسم کا متاثرہ حصہ ڈبونے سے آرام ملتا ہے۔
یہ اس طرح کام کرتا ہے کہ اپسم نمک پانی بھیگتے ہی میگنیشئم اور سلفیٹ میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ تقسیم ہو جانے کے بعد نمک جلد میں جذب ہو کر درد والے جسمانی حصے کو آرام پہنچاتا ہے۔
جسم سے درد کے سگنلز دماغ کو پہنچانے کے دوران میگنیشیم بخوبی کام کرتا ہے۔ یہ پٹھوں کے سکڑنے اور پھیلنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور دباو¿ کے اثرات کم کرتا ہے۔
یخنی
یخنی کا استعمال موسم سرما کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے۔ فوٹو کریڈٹ : دی نیوٹریشن ایکسپ ڈاٹ کام
ہڈیوں کی یخنی کا استعمال موسم سرما کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے لیکن یہ یخنی استعمال کر کے کولاجن، پرولائن، گلوٹامائن وغیرہ جسیے اہم غذائی ج±ز جسم میں پہنچائے جا سکتے ہیں۔ ان سے جسمانی درد میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
جیلاٹن کی بدولت ہڈیوں کی یخنی جوڑوں کی رگڑ کو کم کرتی ہے۔ دیگر اجزائ جسم میں انفلیمیشن، پٹھوں کی مرمت کا کام سرانجام دیتے ہیں۔