تازہ تر ین

نمک اور لیموں دانتوں کو کیسے جگمگاتے ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک ) موتیوں سے سفید دانتوں کی اوپری سطح عمر بڑھنے اور سخت اشیا چبانے یا ان کے استعمال کی وجہ سے اترنے لگتی ہے اور اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ دانتوں کی خصوصی نگہداشت کی جائے۔اس کا ایک بنیادی اصول تو یہ ہے کہ اپنے دانتوں کی صفائی کے لیے دن بھر میں کم از کم دو بار برش کریں اور ایسی غذاو¿ں کا استعمال کریں جو دانتوں کی سفیدی اور مضبوطی میں مدد دیں۔ویسے تو اکثر افراد کمرشل ٹوتھ پیسٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو بھی آزما کر دانتوں کی صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔ان میں سے ہی ایک پرانا ٹوٹکا لیموں کے عرق اور نمک کے امتزاج کا استعمال ہے۔ان دونوں کا مکسچر دانتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔ویسے انہیں استعمال کرنے کا طریقہ جاننے سے پہلے یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے کن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔میٹھے مشروبات اور جنک فوڈ، دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، دانتوں کی صفائی اور چیک اپ کو نظرانداز کرنا، کسی بھی شکل میں تمباکو کا زیادہ استعمال وغیرہ دانتوں کے مسائل کا باعث بننے والی چند وجوہات ہیں۔لیموں کے عرق اور نمک کا مکسچر مسوڑوں کی صفائی کے ساتھ دانتوں پر جمی گندگی کو ہٹاتا ہے۔لیموں کا عرق زرد داغوں کو ہٹاتا ہے جبکہ نمک پلاک کو دور کرتا ہے۔ان دونوں کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کا چمچ سمندر نمک اور 2 چائے کے چمچ لیموں کا عرق لیں اور ان دونوں کو مکس کرکے ٹوتھ پیسٹ کے طور پر استعمال کریں اور اس کے بعد معمول کے مطابق برش کرلیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain