تازہ تر ین

امید ہے جنٹل مین کھیل کو سیاسی بنانے پر آئی سی سی بھارت کیخلاف کارروائی کرے گی:فواد چودھری

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے انڈین کرکٹرز کو فوجی ٹوپیاں پہنچانے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل کرکٹ نہیں ہے۔سمابی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری اہم بیان میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے کا معاملہ کرکٹ بالکل نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو روکا جانا چاہیئے، امید ہے جینٹل مینز گیم کو سیاسی بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کارروائی کرے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ورنہ پاکستانی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھنا چاہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس معاملہ پر باضابطہ احتجاج کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain