تازہ تر ین

کراچی کنگز کا آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکراؤ

لاہور( ویب ڈیسک) پی ایس ایل 4کے پلے آف مرحلے میں رسائی کے خواہاں کراچی کنگز کا آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکراو¿ ہوگا۔گزشتہ سال پی ایس ایل تھری کے ایلمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو مات دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا، اس بار عماد وسیم الیون اپنے 8 پوائنٹس میں مزید 2 کا اضافہ کر کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کی خواہاں ہے، اس کیلیے اتوار کو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دیوار گرانا ہوگی۔کراچی کنگز بعدازاں پشاورزلمی کو بھی شکست دینے کیساتھ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرلے تو دوسرے نمبر پر بھی آسکتی ہے، عماد وسیم الیون کی امیدوں کا مرکز جارح مزاج کولن انگرام ہوںگے، انھوں نے ناقابل شکست 127 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے تن تنہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فتح چھین لی تھی، ٹیم کو بابراعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کی خدمات بھی حاصل ہیں، لیام لیونگ اسٹون بھی اچھی فارم میں ہیں، پیس بیٹری میں محمد عامر اور عثمان خان شنواری کیساتھ ایرون سمرز بھی موجود ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس شین واٹسن جیسا آل راو¿نڈر موجود ہے، رلی روسو، عمراکمل اور احمد شہزاد بھی چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پیس بیٹری میں تجربہ کار سہیل تنویر اور ا±بھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین موجود ہیں، گگلی سے حریفوں کو پریشان کرنے والے فواد احمد اور کفایتی بولنگ کیلیے مشہور محمد نواز کی خدمات بھی ٹیم کو میسر ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ شین واٹسن کی پاکستان آمد سے ٹیم کا توازن برقرار رہا لیکن دیگر تمام کھلاڑی بھی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔کراچی کنگز کے نائب کپتان کولن انگرام نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شارجہ کے میچ والی کارکردگی دہرانے کی کوشش کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain