تازہ تر ین

پشاور زلمی کا اسلام آباد کو 215 رنز کا ہدف

کراچی(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر 2 میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آبا یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق نے شاندارآغاز فراہم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور برق رفتاری سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئے 135 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جب کہ امام الحق نے 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 58 رنز کی باری کھیلی۔

جارح مزاج پولارڈ نے بھی لاٹھی چارج کیا اور 21 گیندوں پر 37 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، صہیب مقصود 4 اور وہاب ریاض ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیرن سیمی 30 اور جورڈن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کا میچ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر 2 ہونے کی وجہ سے زلمی کو کوئٹہ سے شکست کے باوجود ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایک اور موقع ملا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain