تازہ تر ین

نواز، مریم ، زرداری نہیں شہبازشریف کو این آر او ما نگتے سنا: شیخ رشید

لاہور(صدف نعیم )وفا قی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ30 مارچ کو پرائم منسٹر لاہور اسٹیشن سے جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، جناح ایکسپریس کا سات ہزار کرایہ ہے۔تاافتان تا کوئٹہ اسٹینڈرڈ گیج پر نیا ٹریک بنایا جائے گا۔ 69 ریجیکٹ انجنوں میں سے 5 لوکوموٹیو پر کام شروع کیا ہے ۔ایل این جی اگر ہمارے لوکوموٹیو میں کامیاب رہی تو آئل پر خرچ ہونے والا 18 ارب سے 9 ارب پر آ جائے گا۔جناح ایکسپریس 15 سے 16 گھنٹہ میں کراچی پہنچے گی۔غریبوں کے لیے نائٹ ٹریں شروع کریں گے. جس کے ذریعے نئے اسٹیشن متعارف کروائیں گے، لوگ کانوں میں ہیڈ فون لگا کر ٹریک پر مت جائیں۔اوورسیز پاکستانی اپنے انجن لیکر آئیں تو ہم ان کو ٹریک دینے کو تیار ہیں۔پرائیویٹ سیکٹر کو ہم نے 4 ٹرینیں شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے سنا ہے، انہوں نے اپنے لیے این آر او لیا یا نہیں یہ مجھے نہیں پتا لیکن شہبازشریف وکٹ کے دو جانب کھیل رہے ہیں، نوازشریف، مریم اور آصف زرداری کو این آر او مانگتے نہیں سنا، یہ حکمران ہوں تو ٹارزن بنے پھرتے ہیں باہر ٹائیں ٹائیں فش ہوجاتی ہے، نہ انہیں پاکستان کی دوائیں اور نہ ڈاکٹر نہ اسپتال پسند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ڈیل یا ڈھیل دینے کی کوئی گنجائش نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain