تازہ تر ین

نشان حیدر راشد منہاس شہید کی والدہ انتقال کرگئیں، عمر کتنی تھی؟ آپ بھی جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے ہیرو پائلٹ اور سب سے کم عمر میں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر پانے والے راشد منہاس شہید کی والدہ 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق راشد منہاس شہید کی والدہ رشیدہ منہاس کا علاج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ ) میں جاری تھا جہاں وہ 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔خیال رہے کہ 1951 میں پیدا ہونے والے راشد منہاس شہید نہ صرف سب سے کم عمر نشانِ حیدر ہیں بلکہ پاک فضائیہ کی جانب سے یہ اعزاز پانے والے پہلے پائلٹ ہیں۔ انہوں نے صرف 17 برس کی عمر میں 20 اگست 1971 کو جامِ شہادت نوش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain