پشاور(ویب ڈیسک): حکومتِ خیبر پختونخوا نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے مسلسل اعلانات کیے جارہے تھے کہ بس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ کو کیا جائیگا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک جانب جہاں 23 مارچ سے ایک روز قبل صوبائی حکومت کی وزارت اطلاعات تقریب کی کوریج کےلیے صحافیوں سے بات چیت کررہی تھی وہیں تو وہیں وزیر اعلیٰ ہاو¿س سے بیا ن سامنے آیا کہ وزیراعلیٰ نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اطلاعات نے منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار بارشوں کو قرار دیا۔
