لاہو (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ کریں گے۔ پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں کانگریس ممبران کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دینے کے علاوہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی کاروائی کی توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک آئندہ ماہ شروع ہونے والی انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پہلی بار متعارف کروایا جارہا ہے۔