لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پرمشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار رحمت علی راضی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کرپٹ لوگوں حوصلہ افزائی اور نیب کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ حکومت کو ہوگا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ تحریک نہیں چل سکے گی۔ گورنر پنجاب ، پرویز الہیٰ سمیت دو چار لوگ ہٹا کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فری ہینڈ دے دیا جائے تو یہی بیوروکریسی کے معاملات سیدھے ہو جائیںگے۔ عالمی سطح پر پاک فوج کے حکومت پاکستان کی سپورٹ کی ہے۔ میزبان تجزیہ نگار امجد اقبال نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر میرٹ کا یقین رکھنا چاہیے۔ بلاول کا ٹرین مارچ پیپلزپارٹی قیادت اور سندھ سے زیادتی کیخلاف ہے۔ پاکستان کا دفاع عوام کے تعاون سے مضبوط ہوتا جارہا ہے، پاکستان میںنئے دفاعی نظام کی تنصیب کر دی گئی ہے۔ کالم نگار شاہد بھٹی نے کہاکہ میڈیا روزانہ کی بنیاد پر خبروں کا ٹرینڈ سیٹ کرتا ہے۔ ن لیگ عدالتوں سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لیے ٹرین پر حملہ اور مظاہروں کے ذریعے دباﺅ قائم رکھنے کی کوشش کرتی رہ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے قائد بلاول کے مائنڈ سیٹ کے حوالے سے بھارت میں کہا جارہا ہے کہ بلاول اور مودی کا نقطہ نظر دونوں ایک ہوگئے ہیں، جسکا دباﺅ حکومت پر جارہا تھا۔ نواز شریف کی ضمانت کی خبر آئی اور بلاول کا ٹرین مارچ منظر سے ہٹ گیا۔ نواز شریف کی رہائی نہ ہوتی تو بلاول اور نواز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات ہوتی۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ بلاول بھٹو جیل جائیں،تاکہ زرداری کے کیسز کا معاملہ دب جائے، آصف زرداری بلاول کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ بلاول خود کو عالمی طور پر ایکسپوز کرہاہے، نیوزی لینڈ کے بعد بلاول کے بیانات دنیا بھر میں چل رہے ہیں۔ پاک فوج ہم پر اللہ کی رحمت ہے، جسکی دنیا بھر میں عزت و وقار ہے، پاکستان ہمیشہ نمبر ون رہے گا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کمزور ہے،پاکستان کا کردار ترکی ادا کر رہا ہے۔ تجزیہ کار مریم ارشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت کے لیے انہیں ذہنی دباﺅکا شکار ثابت کیا۔ تھوڑے دن میں نواز شریف کی پلی بارگین سامنے آجائے گی۔ ضیا شاہد اپنی کتاب میرا دوست نواز شریف میں لکھتے ہیں کہ نواز شریف کے والدمیر خلیل الرحمان کو کہتے تھے کہ میرے بیٹے کی رنگین تصاویر لگاﺅ، میر خلیل نے پوچھا کہ آپ اسے کیا بنانا چاہتے ہیں تو میاں شریف نے کہاکہ بعد میں بتاﺅں گا۔ نواز شریف ایک مجرم ہیں۔ آصف زرداری پارٹی کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ آنیوالے 20سالوں میں پیپلز پارٹی کا کوئی نام لینے والا نہیں ہوگا۔ ٹرین مارچ سے کچھ اور نہیں بلاول کو سندھ کی بدحالی نظر آجائے گی۔ پاک فوج عوام کی نظر میں ہیرو ہے۔ بھارت میں مسلمان خاندانوں کو ہولی نہ کھیلنے پر ظلم و ستم کا شکار بنایا گیا۔
