راولپنڈی(وائس آف ایشیا ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹرین پر لے آئے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج اہم دن ہے نواز شریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی تاریخ ہے، عدالت اور قانون جو بھی فیصلہ کرے گا ٹھیک ہوگا۔پی پی پی کے ٹرین مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ٹرین پر لانا چاہتا تھا لے آیا ہوں، چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے، یہ سب اللہ کی پکڑ میں ہیں کوئی پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی، شاہد خاقان بیرون ممالک انٹر نیشنل کمپنیوں سے جواب لکھوا کرلارہا ہے، ان کے خلاف ایل این جی میں ثبوت نیب کو دے دیئے۔ شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے ملکی خزانے کو لوٹا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وفاقی وزیر دستاویزات اور ریسرچ نیب کو دے دی ہے، اب نیب کو فیصلہ کرنا ہے۔