لاہو ر (ویب ڈیسک)اقبال اور فیض کے شہر میں شعراء اور ادبا ءکے سیالکوٹ ٹی ہاو¿س کا قیام عمل میں آگیا، انوار کلب ہال میں افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ مرے کالج سیالکوٹ کے مستعد طلباءمہمانان کی راہنمائی کے لیے اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں نبھا رہے تھے۔ پروفیسر محمودالحسن شاکر نائب صدر سیالکوٹ ٹی ہاو¿س ذاتی طور پر اس کام پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ورک تقریب کے سارے انتظامات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری سیالکوٹ ٹی ہاو¿س محمد ایوب صابرنے اپنے انداز میں ادا کیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری طارق نیاز چشتی نے حاصل کی۔ نعتِ رسول مقبول کی فضیلت تجمل حسین تجمل نے حاصل کی۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ مرے کالج کی ایک طالبہ مائدہ ریاض نے پ±رسوز آواز میں کلامِ اقبال پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ کے لیے ایک تاریخی دن ہے جب حکیم الامت علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کے شہر میں شعرائ اور ادبا کے سیالکوٹ ٹی ہاو¿س کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیات سیالکوٹ تشریف لائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں ضلع سیالکوٹ تعلیمی اعتبار سے 26 ویں سے 8ویں نمبر پر اور اسی طرح صحت کی رینکنگ میں 23سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ میں اہلِ قلم کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ آزادانہ ماحول میں اپنا تخلیقی کام کریں گے ، حکومت آپ کو صرف سہولیات مہیاکرے گی۔ اس موقع پر انہوں کے اعلان کیا کہ سیالکوٹ ٹی ہاو¿س میں ہفتہ وار اجلاس کے علاوہ ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ مشاعرے منعقد ہوں گے جس میں دوسرے شہروں سے نامو ر شعرا کو مدعو کیا جائے گا۔اِن تمام مشاعروں کے اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ اسٹیج اور ہال میں موجود افراد انہماک سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سیدبلال حیدر صاحب کے کلمات کو غور سے سن رہے تھے، اور تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔ فرحت عباس شاہ نے کہا کہ ایک بڑے کام کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ دانشوروں اور اہل فکر کے لیے سیالکوٹ ٹی ہاو¿س کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے جب اپنی غزل شروع کی تو ماحول افتتاحی تقریب سے مشاعرے میں ڈھل گیا۔ سامعین تالیاں بجا کر داد کے ڈونگرے برسا رہے تھے۔ اس کے بعد منفرد اسلوب کی شاعرہ ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری ٰ صدف نے کہا کہ اقبال اور فیض کی مردم خیز دھرتی بزنس اور ادب کے حوالے سے بھی منفرد مقام رکھتی ہے۔ سیالکوٹ ترقی کرے گا تو پنجاب ترقی کرے گا۔ جب انہوں نے اپنے اشعار پیش کیے تو سماں ہی بدل گیا۔ ہر شعر داد کی خلعت میں ملبوس ہو کر سامعین تک پہنچ رہا تھا۔ اس کے بعد منصور آفاق نے کہا کہ توقع ہے کہ علامہ اقبال اور فیض کے حوالے سے شہرِ اقبال میں ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر کی رہنمائی میں اہم سنگِ میل طے کرے گا۔ انہوں نے اپنے اشعار سے سامعین کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر صاحب نے ڈاکٹر صغریٰ صدف، فرحت عباس شاہ، منصور آفاق اور ہارون الرشید کو دلکش یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ پنجابی ادبی تنظیم سوچاں دی مہکارکی جانب سے بانی تنظیم آصف علی علوی اور ادبی تنظیم شفق چوبارہ کی جانب سے صدر تنظم وسیم رامش اور روحِ رواں رانا عثمان احامر نے اظہار تشکر کے طور پر سیدبلال حیدر صاحب کویادگاری شیلڈز پیش کیں۔ اس کے بعد ہارون الرشید نے اپنے خطاب میں کہاکہ کیا واقعہ ہوا ہوگا کہ علامہ اقبال ایسے موضوعات پر شاعری کی جن پر کسی نے کوشش نہیں کی۔ میرا خیال ہے کہ وہ تنہائی کا کوئی لمحہ ہوگا جس میں اقبال کی سوچ کا دھارا بدل کر رکھ دیا ہوگا جس کی بازگشت ابھی تک سنائی دیتی ہے۔۔فرحت عباس شاہ ، ڈاکٹر صغریٰ صدف ، منصور آفاق ، ہارون الرشید کے علاوہ شعرا میں پروفیسر محمود الحسن شاکر، سیدعدید، ،محمد ایوب صابر، اعجاز حسین اعزائی، انیس طارق، فرانسس سائل، انیس طارق،عرفان اللہ عرفان،افتخار شاہد، خضر حیات، ارشد مرزا، رشید فراز،آصف علی علوی،اقبال ساجد، سعد ضیغم، امداد راحت، ارشد ثانی،رفیق لودھی،پرویز بزمی،ملک طارق، مجاہد محمود، خالد عاصی،زاہد بھٹی،وسیم رامش،اویس خالد، شاہ روم خان ولی،محمد نواز طاہر،صدیق سرمد،رانا عثمان احامر، مبشر میو،عاشق علی عاشق، ،امانت علی امانت، حافظ محمد عثمان، عبد الرزاق خاکی،حافظ حبیب پسروری،فرید احمد، چوہدری خالد،وکٹر حسام، محمد اویس عاجز،محمد اجمل فاروقی ،تجمل حسین تجمل، حماد حسانی،شاہ محمود جامی،صغیر حسین صغیر،ناصر نیئر،سمیر شمس، جاوید کنول موسیٰ پوری،ندیم آزر باجوہ ،وسیم عباس ، عبدالمجید اور میا ں اشفاق نے شرکت کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ سیالکوٹ ٹی ہاو¿س انتظامیہ نے پرنسپل مرے کالج جاوید اختر باللہ، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج محمد یاسین، سینئر نائب صدر ایوانِ صنعت و تجارت وقاص اکرم اعوان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منور حسین لنگڑیال، عبدالروف ڈی ڈی ڈویلپمنٹ، رہنما مسلم لیگ ق محمد سلیم بریار، شہزاد احمد ورک، ملک محمد اشرف اعوان، پروفیسر مہر الیاس، عبدالشکور مرزا، جنید آفتاب، قاسم شاہ، شمس العارفین، جہانگیر بٹ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے سامعین نے خصوصی شرکت کی۔ چونڈہ، چوبارہ، کنگرہ پسرور اور ڈسکہ سے آئے ہوئے شعرا اور اے آر وائی، نیو ٹی وی، 92نیوز، 24نیوز، بول ٹی وی، نیوز ون، جی این، این، سیو ن نیوز، ہم ٹی وی، روزنامہ جنگ ٹیم، حلقہ اربابِ ذوق مراکیوال، سٹی میگ ٹیم، نوائے شمال ٹیم، اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ا س کے بعد تمام مقامی شعراءچہروں پر خوشی سجائے سیالکوٹ ٹی ہاو¿س میں براجمان ہوگئے۔