تازہ تر ین

برازیل میں منشیات فروش کو پولیس کے چھاپے پر خبردار کرنے والا طوطا گرفتار

برازیلیا(ویب ڈیسک) برازیل میں منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم نے ملزم کو پولیس سے خبردار کرنے والے طوطے کو گرفتار کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی پولیس ایک منشیات فروش کے گھر چھاپا مارنے پہنچی تو طوطے نے بلند آواز میں اپنے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ ماما ’پولیس آگئی‘ تاہم طوطے کے خبردار کرنے کے باوجود منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور ملزم کو فرار کرانے میں معاونت کے جرم میں طوطے کو بھی حراست میں لے لیا تاہم جانوروں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے پولیس کے اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے طوطے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست ملزم نے طوطے کو نا صرف پولیس کی آمد پر اطلاع دینے کی مکمل تربیت دی تھی بلکہ پرتگالی زبان کے چند الفاظ بھی سکھائے تھے جس کا عملی مظاہرہ طوطے نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنے مالک کو پرتگالی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے آگاہ کر کے کیا۔ طوطا گرفتاری کے وقت مکمل طور پر خاموش رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain