تازہ تر ین

ڈرون کے ذریعے پہلی مرتبہ پیوندکاری کے لیے گردے کی منتقلی

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) ڈرون ٹیکنالوجی سے وابستہ ایک اچھی خبر ا?ئی ہے کہ پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے ایک مریض کےلیے گردے کا عطیہ اسپتال تک لے جایا گیا ہے۔
یونیورسٹی ا?ف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے مطابق پہلی مرتبہ ا?پریشن کےلیے گردے کو ڈرون کے ذریعے مقررہ اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ڈرون میں خاص اقسام کے سینسر لگائے گئے تھے جن کی مدد سے گردے کی افادیت پر نظر رکھی گئی تھی اور یہ واقعہ 19 اپریل کو پیش ا?یا ہے جس کی تفصیلات اس جمعے کو جاری کی گئی ہیں۔
اس عطیے کی وصول کنندہ بالٹی مور کی ایک 44 سالہ خاتون تھیں جو مسلسل 8 برس سے ڈائلیسس کے تکلیف دہ مرحلے سے گزررہی تھیں اور عطیے کی منتظر تھیں۔ اس منصوبے کے سربراہ جوزف اسکیلا نے کہا کہ کئی سرجن، انجینئروں، ہوائی فضائی ماہرین، نرسوں اور دیگر عملے نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس سے قبل میری لینڈ کی اسی ٹیم نے ڈرون کے ذریعے خون کی نالیاں اور خون کے اجزا بھی ایک مقام سے دوسری جگہ تک بھیجے ہیں۔ اس طرح نازک اور حساس اشیا کی منتقلی میں بھی ڈرون کی اہمیت سامنے ا?ئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈرون کو امریکی ہوائی و فضائی ایجنسی ایف اے اے سے عضو لےجانے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے جس کے بعد ہی گردہ منتقل کیا گیا ہے۔
امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ اس عمل سے مزید افراد بعد از مرگ عطیے کی جانب گامزن ہوں گے اور بہت سے لوگوں کی جان بچائی جاسکے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain