تازہ تر ین

سموسے پکوڑوں سے دل بھر گیا ؟ آج کی نئی ڈش بنائیں

لاہور (ویب ڈیسک ) رمضان میں افطار کے دوران ہر کوئی سموسے، پکوڑے بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے، لیکن بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو رمضان میں افطار کے دوران اس طرح کے پکوان کھانے کے بجائے مکمل کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔اب ایسے میں گھر والوں کے سامنے افطار میں کچھ خاص بناکر پیش کرنا بھی بےحد ضروری ہے۔تو ایسے موقع پر دیسی کھانوں کا انتخاب سب سے زیادہ کیا جاتا ہے اور اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ دیسی کھانوں جیسا ذائقہ غیر ملکی کھانوں میں نہیں ہوتا۔مگر ساتھ ہی یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ اچھے دیسی کھانے تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ہم آٓج یہاں ایسے ہی ذائقہ داردیسی کھانا تیار کرنے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں جو نہایت آسان بھی ہے۔برصغیر میں کئی کھانے ایسے بھی بنتے ہیں، جن کے ساتھ شہروں اور علاقوں کے نام بھی ہوتے ہیں، ایسے ہی کھانوں میں حیدرآبادی چکن جنجر بھی شامل ہے۔چکن جنجر کا شمار دیسی اور برصغیر کے بہترین کھانوں میں ہوتا ہے۔

اجزا :

چکن بون لیس آدھا کلو

کچی پیاز پسی ہوئی 6 عدد

ہری مرچ 6 عدد

کڑھی پتے 6 عدد

کوکنگ آئل ایک پیالی

املی کا رس آدھی پیالی

کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

کٹی ہوئی ادرک و لہسن 2 کھانے کے چمچ

خشخاش ایک کھانے کا چمچ

سفید زیرہ ا?دھا کھانے کا چمچ

سفید تل 2 کھانے کے چمچ

نمک اور ہلدی حسب ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے خشخاش، ثابت دھنیا، سفید زیرے اور تل کو ایک برتن میں بھن کر پیس لیں۔

ایک الگ برتن میں تیل کے ساتھ پیاز کو ہلکا گلابی کریں۔

پھر اس میں چکن، لہسن اور ادرک کے پیسٹ سمیت نمک اور ہلدی شامل کرلیں۔

پانی خشک ہونے لگے تو اس میں خشخاش، ثابت دھنیا، زیرے اور تل کو ڈال کر اس میں ہری مرچیں، املی کا رس اور کڑھی پتے ڈال کر ہلکی ا?نچ پر رکھ لیں۔

آخر میں ادرک ڈال کر مزید 5 منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد نکال کے گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain