تازہ تر ین

داعش نے بھارت میں ولایت الہند کے نام سے صوبہ قائم کرلیا

سری نگر /نئی دہلی (این این آئی) عراق وشام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے دعوی کیا ہے کہ اس جہادی تنظیم نے بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ولایت الہند نامی ایک نام نہاد صوبہ بنا لیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے بھارت میں اپنی موجودگی کا پہلی مرتبہ دعوی کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق داعش نے پہلی مرتبہ دعوی کیا کہ اس نے بھارت میں ایک صوبہ بنا لیا ہے، جس کا نام ولایت الہند رکھا گیا ہے۔ اس نئے صوبے کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے داعش نے دعوی کیا کہ اس کے جہادیوں نے شوپیاں ڈسٹرکٹ کے علاقے امشپورہ میں ہوئی ایک جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی پولیس نے بھی کہا ہے کہ شوپیاں میں جمعے کی شام ہوئی جھڑپ میں جنگجو اشفاق احمد صوفی ہلاک کر دیا گیا ہے، جو مشتبہ طور پر اس جہادی تنظیم کے ساتھ وابستگی رکھتا تھا۔بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان نے داعش کے اس تازہ دعوے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain