تازہ تر ین

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مغربی ہواﺅں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔آئندہ چار روز کے دوران سندھ کے شمالی مغربی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد، بہاولپور، ملتان ،سکھر ،ڈی جی خان اور گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں آج بارش متوقع ہے۔گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، مکران، بنوں، ڈی آئی خان، ہزارہ، سکھر ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھبارش کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش/تیز آندھی کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 03 سی05ڈگری کمی کی پیشنگوئی کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا۔تاہم ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، ڈی آئی خان، ڑوب، مکران ڈویڑن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر آندھی اورگرج چمک کیساتھ بار ش ہوئی۔ جبکہ راولپنڈی،لاہور،سرگودھا،کوئٹہ اور سکھر ڈویڑن میں بوندا باندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان:بگروٹ13،گلگت،بونجی، استور 01،خیبر پختونخوا:پارہ چنار06 ،دیر ، بالاکوٹ03، ڈی آئی خان01، پنجاب: ڈی جی خان04،بہاولپور، خان پور02، جھنگ،لیہ 01، بلوچستان:لسبیلہ04، بارکھان میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکرنڈ43،سکرنڈ، بھکر، تربت،مٹھی اور شہید بینظرآباد 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain