تازہ تر ین

قومی ٹیم کومڈل آرڈرمیں بہتری کی ضرورت،محمدعامراورشاداب کے نہ کھیلنے کابھی ٹیم پر منفی اثرپڑرہاہے : طاہرشاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے 400سکور بھی ہوتے تو انگلینڈ کی ٹیم پورے کر لیتی۔پاکستانی ٹیم کی حالت زار قابل رحم ہے۔آسٹریلیا کے خلاف بھی ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔پاکستان کی مڈل آرڈر کی بیٹنگ بالکل فلاپ ہے پھر باﺅلنگ بھی ناقص ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسن علی وغیرہ دس اوورز کرنے کے قابل نہیں یہ چار چار اوورز کرنےوالے باﺅلرز ہیں۔ ناجانے کیوں فہیم اشرف کو کھلایا جا رہا ہے وہ پتہ نہیں کونسی دنیا کا آل راﺅنڈر ہے حسن علی کو بھی باہر نہیں بٹھایا گیا ہم ایسے ہی چیختے رہیں گے لیکن کوئی ایکشن نہیں ہو گا۔ نوبت یہ ہے کہ آخری اوور آصف کو کرا دیا گیا۔سرفراز بھی بس باتیں ہی کرتا رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain