تازہ تر ین

آصف زرداری کے انداز سیاست سے پیپلزپارٹی کی سیاست کی شام ہوگئی: اعجاز حفیظ خان ، ن نفرت پیدا کرنےکی پری پلان کوشش ہورہی ہے: میاں حبیب ، میڈیا میں پاکستانی معیشت کو شدید بحرانی کیفیت میں دکھانے کا ٹرینڈ خطرناک ہوگیا ہے: اظہر صدیق ، بیوروکریسی کا اسحاق ڈار یا سابق حکومت کے اشاروں پر کام کرنا موجودہ حکمرانوں کی ناکامی ہے: کاشف بشیر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیوکے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاراعجاز حفیظ خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ کرتے تو زیادہ نقصان ہوتا۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک اسحاق ڈار کے آدمی تھے۔ تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ پورا ہونے سے پنجاب پر لگنے والے الزامات دھل جائیں گے۔ آصف زرداری کیوجہ سے پیپلز پارٹی کی سیاست کی شام ہوگئی ہے۔سندھ میں تحریک چلائی تو پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ دیگر سیاستدانوں کی طرح عبدالعلیم کی ضمانت بھی ہورہی ہے اور کچھ سیاستدان پکڑے ہی نہیں جارہے۔ میزبان تجزیہ کار کاشف بشیر خان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کا اسحاق ڈار یا سابق حکومت کے اشاروں پرکام کرنا عمران خان کی ناکامی ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے گورننس بہتر ہونے کیساتھ عوام کا احساس محرومی دور ہوگا۔ میڈیا کو شادی کے معاملے پر پوری چینی قوم کو تنقید میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ تجزیہ کارمیاں حبیب کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنا افسوسناک ہے، مہنگائی بڑھنے سے بوجھ عوام پر پڑے گامگرفارن کرنسی میں اثاثے تبدیل کرنے والے طبقے کو فائدہ ہورہا ہے۔ انتظامی لحاظ سے پنجاب اور بلوچستان کو 3جبکہ سندھ اور بلوچستان کو 2صوبوں میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔نیا صوبہ بننے سے حکومت کے ووٹ بینک کو پنجاب میں نقصان ہو سکتا ہے۔ آصف زرداری کے عوام کو سڑکوں پر لانے کے بیان میں دم خم نظر نہیں آتا، زرداری نے پیپلز پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ کسی سیاسی جماعت میں تحریک چلانے کا دم نہیں۔ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان احترام کے رشتے میں نفرت پیدا کرنے کی پری پلان کوشش کی جارہی ہے۔ اس سازش میں بہت بڑے مافیا سمیت ہمارا ایک مییا ادارہ بھی ملوث ہے۔ مجھے چینی سفیر نے کہاکہ شادی کے دو کیسز میں انہوں نے پاکستانی بچیوں کو وطن واپس پہنچایا، جسم فروشی چین میں بھی جرم ہے۔ کالم نگاراظہر صدیق نے کہاکہ اسحاق ڈار کا گینگ اب بھی موجود ہے۔میڈیامیں پاکستانی معیثت کوشدید بحرانی کیفیت میں دکھانے کاٹرینڈ خطرناک ہوگیاہے، اسے بدلنا ہے۔سیاستدان مل کر ملک کے مسائل کا حل دیں۔ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ پر صرف سیاست کر رہی ہے۔جعلی اکا?نٹس کیس پر احتساب کا سہرا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جاتا ہے مگر اب شریف برادران اور آصف زرداری کا وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے۔ عبدالعلیم خان کا ضمانت کے بعد حکومت میں واپس آنا مشکل ہے۔دنیا میں پاکستان کیساتھ سب سے آگے چین کھڑا ہے۔چینی باشندوں سے شادی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا کر معاملہ ختم کرنا چاہیے۔ چینیوں کیخلاف خبروں پر تکلیف ہوتی ہے۔ ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم اس ایشو کوہوا دے کر ملکی مفاد کو دا? پر لگا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain