تازہ تر ین

اسکول بند ہونے سے بچانے کیلئے انوکھی تدبیر جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کے دور افتادہ اور سرد علاقے میں طلبا و طالبات کی کمی کی وجہ سے ایک اسکول بند ہونے کے قریب تھا کہ والدین اور انتظامیہ نے ایک انوکھی تدبیر سوچی جس کے تحت بھیڑ بکریوں کو بھی اسکول میں رجسٹر کرکے داخلہ دیدیا گیا۔فرانس میں یہ اسکول ایسے علاقے میں واقع ہے کہ جو برف کی پہاڑی سلسلے ایلپس کے پاس موجود ہے اور یہاں آبادی بہت کم ہے۔یہاں ایک گاﺅں کی آبادی 4000 کے لگ بھگ ہے اور پرائمری اسکول میں صرف 261 بچے ہیں جن کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔ یہاں تک کہ طالبعلموں کی کمی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہونے کے کنارے جاپہنچا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے اسکول انتظامیہ اور والدین نے مشترکہ طور پر iیہ فیصلہ کیا کہ علامتی طور پر ایک درجن سے زائد بھیڑوں کو داخلہ دیدییا جائے تاکہ بچوں کی مناسب تعداد کو دکھایا جاسکے اور اسکول بند ہونے سے بچایا جاسکے۔اس سلسلے میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں بھیڑوں کو بھی شامل کروایا گیا اور یوں ان کے نام بھی لکھوائے گئے۔ اس موقع پر اسکول میں داخل ایک بچے کے والد نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں بچوں کی بجائے ان کی تعداد زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور اسی بنا پر ہم نے اب بھیڑوں کو شامل کرکے بچوں کی تعداد بڑھادی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain